قومی

Woman Gang: دہلی کے کیفے میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری، دو خواتین سمیت 3 ملزم گرفتار

نئی دہلی : دہلی کے پریت وہار علاقے میں ایک 22 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں دو خواتین سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر 3 ملزمان ابھی فرار ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ابتدائی معلومات کے مطابق، متاثرہ لڑکی اور ملزمان ایک ہی کیفے میں کام کرتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ تمام ساتھی پارٹی کرنے کے لیے پریت وہار کے ایک کیفے میں پہنچے تھے، جہاں مبینہ طور پر اس واقعے کو انجام دیا گیا۔ متاثرہ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

ذرائع کے مطابق، متاثرہ لڑکی کڑکڑڈوما کے کراس ریور مال میں واقع کیفے نمبر 8 میں کام کرتی ہے۔ دیگر ملزمان بھی اسی کیفے میں اس کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ گزشتہ رات متاثرہ لڑکی سمیت تمام 7 افراد پریت وہار علاقے میں واقع سلطنت نامی کیفے پہنچے۔ وہاں سبھی نے پارٹی کی اور ڈانس بھی کیا۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ کیفے رات تقریباً 11:30 بجے بند ہو گیا تھا، لیکن ان میں سے ایک شخص کے پاس کیفے کی چابی موجود تھی۔ اس کے بعد دیر رات تمام ساتھیوں نے دوبارہ کیفے کھولا اور وہاں پارٹی کی۔ اس دوران سبھی نے جم کر شراب پی اور صبح تقریباً 3:30 بجے کیفے سے باہر نکلے۔اس کے کچھ دیر بعد 22 سالہ لڑکی نے الزام لگایا کہ دو لڑکوں نے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی، جبکہ دیگر ساتھیوں نے اس واردات میں ان کا ساتھ دیا۔

دو خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتار، مزید 3 کی تلاش

پولیس نے متاثرہ لڑکی کی شکایت کی بنیاد پر اجتماعی عصمت دری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اس معاملے میں اب تک دو خواتین اور ایک مرد سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ باقی 3 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔دہلی پولیس کے مطابق، پریت وہار علاقے میں 22 سالہ خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ جاری ہے اور دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Gunmen seize dozens of hostages in Colombia: کولمبیا میں مسلح افراد کا سپر مارکیٹ پر قبضہ، متعدد لوگوں کو بنایا یرغمال

یرغمالی بحران کے بعد منگل کو کارٹاگینا ہوائی اڈے کا آپریشن عارضی طور پر روک…

52 minutes ago