اسپورٹس

IND vs AUS: آسٹریلیا کے اس 19 سالہ کھلاڑی کے ساتھ عثمان خواجہ کریں گے اننگز کا آغاز !

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ 26 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔ یہ میچ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے نام  پر کھیلا جائے گا۔ یہ ٹیسٹ میچ WTC فائنل کے نقطہ نظر سے ہندوستان اور آسٹریلیا کے لیے بہت اہم ہے۔ آسریلیا ٹیم اس ٹیسٹ میں کافی بدلی ہوئی نظر آ سکتی ہے۔ یہاں جانیں کہ چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون کیسی ہو سکتی ہے۔

آسٹریلیا نے چوتھے ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تیسرے ٹیسٹ کے دوران زخمی ہونے والے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ وہ چوتھے اور پانچویں ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ  ٹیم میں شان ایبٹ کو  شامل کیا گیا ہے۔ فاسٹ باؤلنگ کے ساتھ ساتھ ایبٹ لوئر آرڈر میں بھی بیٹنگ کر سکتے ہیں۔

آسٹریلیا نے چوتھے ٹیسٹ کے لیے اپنی ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ اوپنر نیتھن میک سوینی کو ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔ انہوں نےشروع کے  تین ٹیسٹ کھیلے تھے،  لیکن توقعات کے مطابق کارکردگی نہ دکھا سکے۔ اس کے علاوہ چوتھے ٹیسٹ کے لیے دو آل راؤنڈرز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس میں بیو ویبسٹر اور شان ایبٹ ہیں۔ اب ٹیم میں ہیزل ووڈ کی جگہ دو تیز گیند باز ہیں۔ دوسرے ٹیسٹ میں گلابی گیند سے پانچ وکٹیں لینے والے اسکاٹ بولینڈ چوتھے ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ ہیں۔  اس کے ساتھ ہی جے رچرڈسن کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ 19 سالہ کھلاڑی عثمان خواجہ کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے

19 سالہ سیم کونسٹاس عثمان خواجہ کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔ اس نوجوان بلے باز نے پی ایم الیون کے لیے کھیلتے ہوئے سنچری بنائی تھی۔ میک سوینی کے مسلسل فلاپ ہونے کے بعد سیم کونسٹاس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے بعد مارنس لیبوشگن تیسرے نمبر پر اور اسٹیو اسمتھ چوتھے نمبر پر کھیلتے نظر آئیں گے۔ ٹریوس ہیڈ کا پانچویں نمبر پر کھیلنا یقینی ہے۔ اب چھٹے نمبر پر مچل مارش کی جگہ بیو ویبسٹر کو موقع ملنے کا امکان ہے۔ مارش پوری طرح فٹ نظر نہیں ہیں۔

اس کے بعد وکٹ کیپر ایلکس کیری اور پھر کپتان پیٹ کمنز نظر آئیں گے۔ یہ یقینی سمجھا جا رہا ہے کہ جوش ہیزل ووڈ کی جگہا سکاٹ بولنڈ کو موقع ملنا طے مانا جارہا ہے ۔ ایسے میں رچرڈسن کو بنچ پر بیٹھنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے بعد مچل اسٹارک اور پھر نیتھن لیون کھیلتے نظر آئیں گے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Mutual Funds: ایک سال میں بڑے مالیاتی فنڈز میں 731 فیصد اضافہ، سیکٹرل فنڈز میں 289 فیصد اضافہ

میوچل فنڈ انڈسٹری میں کل آمد نومبر 2024 میں 135.38 فیصد بڑھ کر 60,295.30 کروڑ…

34 minutes ago

India’s biotech startup: ہندوستان میں بائیوٹیک اسٹارٹ اپس 10 سالوں میں 50 سے بڑھ کر 9,000 ہوئے: مرکزی وزیر جتیندر سنگھ

حکومت کی حال ہی میں شروع کی گئی ’BiOE3 پالیسی‘ بھی موسمیاتی تبدیلی، ناقابل تجدید…

34 minutes ago

Uttar Pradesh: ایودھیا نے تاج محل کو چھوڑا پیچھے، 2024 میں بنا یوپی کا سب سے بڑا سیاحتی مقام

منی کنٹرول کی ایک رپورٹ کے مطابق، اتر پردیش نے سیاحت کے نئے ریکارڈ قائم…

49 minutes ago

Cabinet approves MSP for Copra: مرکزی کابینہ نے 2025 کے سیزن کے لیے کوپرا کیلئے ایم ایس پی کو منظوری دی

حکومت نے ملنگ کوپرا اور بال کوپرا کے لیے 5,250 روپے فی کوئنٹل اور مارکیٹنگ…

53 minutes ago

PM Modi Kuwait Visit: کویت میں وزیراعظم مودی نے 101 سالہ سابق آئی ایف ایس افسر سے کی ملاقات، این آرآئی ہندوستانیوں نے گرمجوشی سے کیا استقبال

وزیراعظم نریندرمودی کویت کے امیرشیخ مشعل الحمد الجبرالصباح کی دعوت پریہ دورہ کررہے ہیں۔ آنجہانی…

1 hour ago

PM Gati Shakti: جانئے جھارکھنڈ سے راجستھان تک کس طرح پی ایم گتی شکتی دوبارہ بنا رہا ہے ہندوستان کا بنیادی نقشہ

جھارکھنڈ اور اڈیشہ میں 85.88 کلومیٹر پر محیط اس پروجیکٹ میں موجودہ کوریڈور کے متوازی…

1 hour ago