علاقائی

Independence Day 2024: پندرہ اگست کو دہلی میں کیلاش گہلوت کریں گے پرچم کُشائی ، ایل جی نے کیا نامزد

دہلی کے وزیر کیلاش گہلوت یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کریں گے۔ دہلی کے ایل جی ونے کمار سکسینہ نے اس کے لیے انہیں نامزد کیا ہے۔ اس سےقبل  دہلی کے وزیر اعلی  اروند کیجریوال نے آتشی کے نام کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے اس پر پابندی لگا دی۔ ریاستی سطح پر منعقد ہونے والے اس پروگرام کی ذمہ داری دہلی پولیس اور محکمہ داخلہ کی ہے۔ اس لیے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی کے وزیر داخلہ کیلاش گہلوت کو پرچم کُشائی کی اجازت دی۔

چھترسال اسٹیڈیم میں پرچم کشائی ہوگی۔

لیفٹیننٹ گورنر کی اجازت کے بعد دہلی کے وزیر کیلاش گہلوت چھترسال اسٹیڈیم میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کریں گے۔ کیلاش گہلوت دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ ہیں۔

 وزیر اعلی نے آتشی کا نام کیا تھا پیش ۔

جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ جیل میں بند وزیراعلیٰ دہلی کی وزیر کو پرچم کشائی کا اختیار نہیں دے سکتے۔ آپ کو بتا دیں کہ جی ڈی اے کے وزیر گوپال رائے نے پیر کو محکمہ کو ہدایت دی تھی کہ وزیر اعلیٰ کی خواہش کے مطابق آتشی پر ترنگا لہرانے کے انتظامات کیے جائیں۔

آتشی نے ایل جی کو نشانہ بنایا

دہلی کی وزیر آتشی نے جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے پابندی پر لیفٹیننٹ گورنر کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، “15 اگست کو ہم ملک کی آزادی کا جشن منانے اورعام لوگوں کی آواز بلند کرنے کے لیے ترنگا جھنڈا لہراتے ہیں۔ 1947 سے پہلے ملک پر انگریزوں کی حکومت تھی اور وہ یہاں اپنی مرضی کے مطابق حکومت کرتے تھے۔ دہلی اگر منتخب حکومت کو جھنڈا لہرانے سے روکا جا رہا ہے تو ایسا لگتا ہے جیسے کوئی نیا وائسرائے دہلی آ گیا ہے۔

آتشی نے مزید کہا، “ایل جی صاحب دہلی کی منتخب حکومت کو جھنڈا لہرانے سے روک رہے ہیں۔ اس سے بڑی آمریت کیا ہو سکتی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بی جے پی جمہوریت کے ساتھ ہے یا آمریت کے ساتھ کھڑی ہے۔”

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Keep Your Home Pollution-Free: سردیوں میں بڑھتی فضائی آلودگی کے درمیان گھر کو آلودگی سے پاک رکھنے کے سائنسی طریقے

سردیوں میں سردی سے بچنے کے لیے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنے کی وجہ سے…

24 minutes ago

Tamil Nadu Day 2026: تمل ناڈو کے یومِ تاسیس پر وزیر اعظم مودی کی ریاست کے عوام کو مبارک باد، ملک کی ترقی میں خدمات کو سراہا

تمل ناڈو کے یومِ تاسیس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست کے…

36 minutes ago

Meera’ in Cocktail: فلم ’کاک ٹیل‘ کی ’میرا‘ نے لیا تھا 4 سال کا بریک، ہر کردار میں نظر آیا ڈیانا پینٹی کا نیا رنگ

اداکاری کے علاوہ ڈیانا پینٹی سماجی کاموں میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں۔ کووڈ-19 وبا کے…

2 hours ago

LPG Cylinders Become Costlier: ایل پی جی سلنڈر مہنگا، دیوالی سے پہلے دہلی سے چنئی تک قیمتوں میں اضافہ

بین الاقوامی بازار میں قیمتیں بڑھنے کے باعث ملک میں بھی اس کے دام بڑھائے…

3 hours ago