قومی

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

گجرات کے ضلع ڈانگ میں واقع ساپوتارا میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں کمبھ اسنان کرکے واپس آنے والے عقیدت مندوں سے بھری بس حادثے کا شکار ہوگئی اور 200 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے میں 7 افراد کی موت ہوگی، جب کہ 15 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق عقیدت مندوں سے بھری یہ بس کمبھ سے آ رہی تھی اور گجرات کے مذہبی مقامات کےدرشن کے لیے جا رہی تھی۔ قابل ذکر بات  یہ ہے کہ یہ حادثہ ساپوتارا میں مالیگاؤں گھاٹ کے قریب پیش آیا۔

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے قریب ایک پرائیویٹ لگژری بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی اور پوری طرح سے حادثہ کا شکار ہوگئی۔ 7 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ 15 افراد کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ حادثے کا زخمی ہونے والے تمام مسافروں کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے۔

حادثہ بس کا کنٹرول کھونے کے باعث پیش آیا

ابتدائی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کے بس پر سے کنٹرول کھونے کے باعث پیش آیا۔ بس میں بیٹھے مسافر دیوتا کے درشن کے لیے گجرات جا رہے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

India-Switzerland Partnership: بھارت-سوئٹزرلینڈ شراکت داری کو نئی رفتار، مائیگریشن سے ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپس تک 5 اہم معاہدے طے

سوئس صدر گائے پرمیلن کے دورۂ ہند کے دوران دونوں ممالک کے درمیان پانچ اہم…

21 minutes ago

Nobel Prize in Medicine 2026: کارل ڈائسروتھ، پیٹر ہیگیمن اور جارج ناگل مشترکہ طور پر طب کے نوبل اعزاز سے سرفراز

2026 کے نوبیل انعامات کے شیڈول کے مطابق پیر کو میڈیسن کے انعام کا اعلان…

1 hour ago

India Switzerland Talks: وزیراعظم مودی اور سوئس صدر گائے پارمیلن کی وفد کی سطح پر ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال

وزیراعظم نریندر مودی اور سوئٹزرلینڈ کے صدر گائے پارمیلن نے پیر کے روز نئی دہلی…

2 hours ago