علاقائی

Rohtak Gang War: رات کے وقت ڈھابے پر کھانا کھانے پہنچے تھے نوجوان، اچانک برسنے لگیں گولیاں! روہتک گینگ وار میں 4 ہلاک

ہریانہ کا روہتک اب گینگ وار کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ علاقے میں فائرنگ کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں۔ ایک بار پھر ہریانہ کا یہ علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا۔ یہاں کے مشہور ملن ڈھابے پر دو گینگوں کے درمیان زبردست گینگ وار ہوئی، جس میں چار نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ گینگ وار ہمانشو بھاؤ اور بابا گینگ کے درمیان ہوئی۔ ہلاک ہونے والے چاروں نوجوان بابا گینگ سے تعلق رکھتے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں گینگوں کے درمیان گزشتہ سات سال سے دشمنی چلی آ رہی ہے۔ روہتک میں دیر رات تقریباً ایک بجے ہونے والی فائرنگ نے پورے علاقے میں سنسنی پھیلا دی۔ کھراوڑ کے قریب ملن ڈھابے پر بابا اور ہمانشو بھاؤ گینگ کے ارکان کا آمنا سامنا ہو گیا، جس کے بعد دونوں جانب سے اندھا دھند گولیاں چلائی گئیں۔ اس فائرنگ میں چار نوجوانوں کی جان چلی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کر دیں۔

چاروں ہلاک نوجوانوں کی شناخت ہوئی

اس واردات میں مارے گئے چار نوجوانوں میں سے تین کا تعلق ڈگھل گاؤں سے، جبکہ ایک نوجوان بیری کا رہنے والا بتایا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت ڈگھل کے رہنے والے رنکو (ولد جگبیر)، ونیت (ولد جے بیر)، گنجو اور بیری کے رہائشی ہمانشو (ولد راج بیر) کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے واقعے کے بارے میں کیا بتایا؟

واقعے کے حوالے سے روہتک کے ڈی ایس پی رشی کانت نے بتایا کہ رات تقریباً ایک بجے کچھ لوگ ڈھابے پر کھانا کھانے پہنچے تھے، اسی دوران ان پر فائرنگ کر دی گئی۔ اس حملے میں گولیاں لگنے سے چار افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات تیز کر دی ہیں۔ حملہ آوروں کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

گوہانہ میں بھی ہوا تھا قتل کا واقعہ

قابلِ ذکر ہے کہ اس سے پہلے 13 نومبر کو گوہانہ میں بھی دن دہاڑے پراپرٹی ڈیلر وجیندر عرف ننھا پہلوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ وہ روہتک روڈ پر واقع اپنے دفتر کے باہر کار میں بیٹھ رہے تھے، اسی دوران موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ان پر 14 سے 15 راؤنڈ فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ اس قتل کی ذمہ داری روہت گدارا گینگ کے ویریندر چرن نے لی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

Gold Silver Rate: ایک دن کی تیزی پر لگا بریک، سونا اور چاندی کے دام دھڑام! کیا مارکیٹ میں مزید گراوٹ آئے گی؟

آج صبح سونے کی قیمت میں 3,907 روپے اور چاندی کے دام میں 9,680 روپے…

2 hours ago

India US Trade: بھارت نے امریکی محصولات کی تجویز پر واضح کیا اپنا موقف، تجارتی معاہدے کے ذریعے مسئلے کے حل پر زور

امریکہ نے بھارت سمیت 14 تجارتی شراکت دار ممالک پر نیا درآمدی ٹیکس عائد کرنے…

2 hours ago