قومی

Congress-SP Alliance: ’’سیٹوں کی تقسیم پر کوئی بھی لیڈر تبصرہ نہ کرے…‘‘ سماجوادی پارٹی سے اختلافات کے درمیان کانگریس ہائی کمان کا سخت موقف

نئی دہلی: اترپردیش اسمبلی انتخابات 2027 کے پیش نظرکانگریس ہائی کمان نے سماجوادی پارٹی-کانگریس اتحاد سے متعلق پارٹی لیڈروں کے بیانات پرسخت موقف اختیارکیا ہے۔ کانگریس نے ہدایت جاری کی ہے کہ کوئی بھی لیڈر سیٹوں کی تقسیم پرتبصرہ نہ کرے۔ کانگریس ہائی کمان کا مقصد ہے کہ کسی بھی طرح سے دونوں پارٹیوں کے درمیان اختلافات میں اضافہ نہ ہو۔ کیونکہ دونوں پارٹیاں اتحاد میں الیکشن لڑنا چاہتی ہیں۔ اس سے پہلے منگل کی رات کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اوریوپی کانگریس کے کارگزارصدرعمران مسعود نے سخت تبصرہ کیا تھا۔ اب کانگریس کے انچارج راجیندرپال گوتم نے بھی سماج وادی پارٹی (ایس پی) کوکچھ مشورے دیئے ہیں۔

بدھ کے روزراجیندرپال گوتم نے کہا، ’’سماج وادی پارٹی کواپنے امیدواروں کا اعلان کرنے میں اتنی جلد بازی نہیں کرنی چاہئے تھی۔ جب سماجوادی پارٹی نے اپنی فہرست جاری کی، اس وقت بھی بات چیت جاری تھی۔ ہمیں باعزت تعداد میں سیٹیں چاہئیں، تین ہندسوں سے کم تعداد ہمیں منظورنہیں ہے۔‘‘ عمران مسعود کی ناراضگی پرراجیندرپال گوتم نے کہا کہ ان کی تشویش جائزہے، آخروہ سہارنپورکے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف عمران مسعود ہی نہیں، بلکہ سبھی کواپنی حدود کا خیال رکھنا چاہئے۔

عمران مسعود نے سماجوادی پارٹی کی لسٹ پرکیا کہا؟

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے سہارنپورضلع کی بہٹ اورسہارنپوردیہات اسمبلی سیٹوں کے لیے سماج وادی پارٹی کی جانب سے امیدواروں کے اعلان پرسخت اعتراض ظاہرکیا ہے۔ اس سے پہلے میٹنگوں کے دوران انہوں نے کانگریس کی جانب سے ان دونوں سیٹوں پراپنا دعویٰ پیش کیا تھا۔ ان سیٹوں پرسماجوادی پارٹی کی جانب سے امیدواروں کا اعلان کئے جانے کے بعد عمران مسعود نے کہا کہ وہ سماج وادی پارٹی سے ’’بھیک نہیں مانگ رہے ہیں۔‘‘

’ساجوادی پارٹی کا یہ رویہ بالکل بھی قابل قبول نہیں‘

اکھلیش یادوکی جانب سے کانگریس کو26 سیٹیں دیئے جانے کی خبروں پرعمران مسعود نے سخت ردعمل ظاہرکیا۔ انہوں نے واضح طورپرکہا کہ کانگریس نے سماجوادی پارٹی سے سیٹوں کی ایسی کوئی مانگ نہیں کی تھی، اس کے باوجود یکطرفہ اعلان کردیا گیا۔ عمران مسعود نے کہا، ’’ہم بھکاری نہیں ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ اکھلیش یادوکانگریس کوبھکاریوں کی طرح دیکھتے ہیں۔ اگراس طرح کا ’آمرانہ‘ رویہ اختیارکیا جاتا ہے تومجھ جیسے خود دارشخص کے لیے یہ بالکل بھی قابل قبول نہیں ہوگا۔‘‘

سماجوادی پارٹی کے اعلان سے حیران ہوئی کانگریس

قابل ذکرہے کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان ہوئی ایک میٹنگ میں کانگریس نے سماج وادی پارٹی کو130 سیٹوں کی فہرست سونپی تھی، جبکہ سماجوادی پارٹی کی جانب سے 26 سیٹیں دینے کی بات چل رہی تھی۔ حالانکہ دونوں پارٹیوں کے درمیان بات چیت ابھی کسی نتیجے پرنہیں پہنچی ہے، لیکن سماجوادی پارٹی نے مذاکرات جاری رہنے کے دوران ہی 5 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کرکے کانگریس کو حیران کردیا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mehbooba Targets Omar Government: شیش ناگ روڈ پروجیکٹ پر سیاست تیز، محبوبہ مفتی کا عمر حکومت پر نشانہ، جانئے کیا ہے معاملہ

کشمیر کے میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ ہمیں مل کر اپنی آواز بلند کرنی…

20 minutes ago

جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو روندا، ایک اننگ اور 219 رنوں سے جیتا دوسرا ٹسٹ، تین دنوں میں ہی ختم ہوگیا میچ

 جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹسٹ میں ایک اننگ اور219 رنوں سے ہراکر…

34 minutes ago

Attack on Safdarjung Hospital Staff: صفدرجنگ اسپتال کے ملازمین پر حملہ، سرائے کالے خاں کے قریب واردات سے سنسنی

پولیس نے بتایا کہ کار میں سوار افراد کی شناخت اور ان کے ٹھکانے کا…

54 minutes ago