اسپورٹس

جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو روندا، ایک اننگ اور 219 رنوں سے جیتا دوسرا ٹسٹ، تین دنوں میں ہی ختم ہوگیا میچ

جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں ایک اننگ اور 219 رنوں سے بڑی جیت حاصل کی۔ اس کے ساتھ جنوبی افریقہ نے 2 میچوں کی سیریزمیں بنگلہ دیش کو0-2 سے کلین سوئپ کردیا۔ سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلا گیا دوسرا ٹسٹ صرف 3 دن میں ہی ختم ہوگیا۔ افریقہ نے صرف ایک اننگ میں بلے بازی کی۔ ٹیم نے 7 وکٹ پر 494 رن بناکراننگ ڈکلیئرکردی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی دونوں میں کل 275 رن ہی بناسکی۔

میزبان جنوبی افریقہ کومقابلہ میں بڑی جیت دلانے میں آل راونڈرویان ملڈرنے اہم تعاون دیا۔ انہوں نے بلے بازی کرتے ہوئے 100 رن بنائے۔ اس کے علاوہ دونوں اننگوں میں گیند بازی کرتے ہوئے 8 وکٹ حاصل کئے۔ بنگلہ دیش کی دوسری اننگ میں ویان ملڈرنے 7 وکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے لئے مارکیس ایکرمین نے 23 چوکے اور4 چھکوں کی مدد سے 150 رنوں کی اننگ کھیلی۔

بنگلہ دیشی بلے بازوں نے گھٹنے ٹیک دیئے

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کرگیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرنے والی بنگلہ دیش کی ٹیم صرف 91 رنوں پرسمٹ گئی۔ ٹیم کے لئے محفوظ الاسلام نے 23 رنوں کی سب سے بڑی اننگ کھیلی۔ ٹیم کے کل 8 بلے باز تودہائی کا اعدادوشماربھی پارنہیں کرسکے۔ اس دوران جنوبی افریقہ کے لئے کگیسورباڈا اورمارکو یانسن نے سب سے زیادہ 3-3 وکٹ حاصل کئے۔ باقی اینرک نارکیا کو 2، ویان ملڈرکوایک اورشمران ہیٹ مائرکوایک وکٹ ملا۔

یہ بھی پڑھیں: ICC Rankings Latest Updates: آئی سی سی رینکنگ میں جسپریت بمراہ نے لگائی لمبی چھلانگ، دوسرے مقام پر پہنچے، روہت شرما کو ہوا نقصان

جنوبی افریقہ نے ایسے بنائی گرفت

جواب میں جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگ میں 7 وکٹ پر494 رن بناکراننگ ڈکلیئرکردی۔ اس کے ساتھ میزبان ٹیم نے 403 رنوں کی سبقت حاصل کرلی۔ ٹیم کے لئے مارکس ایکرمین نے 150 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ اس کے علاوہ ملڈرنے 100 رن بنائے۔ اس دوران بنگلہ دیش کے لئے شریفل الاسلام اورخلید احمد نے سب سے زیادہ 2-2 وکٹ حاصل کئے۔ جواب میں اپنی دوسری اننگ میں بلے بازی کے لئے اتری بنگلہ دیش 184 رنوں پرآل آوٹ ہوگئی۔ اس طرح جنوبی افریقہ نے مقابلے میں ایک اننگ اور 219 رنوں کی بڑی جیت اپنے نام کی۔ جنوبی افریقہ کے لئے ویان ملڈرنے سب سے زیادہ 7 وکٹ لئے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Attack on Safdarjung Hospital Staff: صفدرجنگ اسپتال کے ملازمین پر حملہ، سرائے کالے خاں کے قریب واردات سے سنسنی

پولیس نے بتایا کہ کار میں سوار افراد کی شناخت اور ان کے ٹھکانے کا…

26 minutes ago