سیاست

Delhi Assembly Elections 2025: ‘میں بیرون ملک جاتا ہوں، مجھے یہ کہتے ہوئے شرم آتی ہے’، جانئے ایس جے شنکر نے کیجریوال پر کیوں کہی یہ بات؟

دہلی اسمبلی انتخابات سے کچھ دن پہلے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی راجدھانی میں بنیادی سہولیات کا بہت زیادہ فقدان ہے جس کی وجہ سے  انہیں  بیرون ملک شرمندگی محسوس  ہوتی ہے ، ایس جے شنکر نے اے اے پی حکومت پر صاف پانی، بجلی، صحت خدمات، رہائش اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہونے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی اس معاملے میں پیچھے رہ گیا ہے۔

جے شنکر کا کیجریوال پر بڑا حملہ

وزیر خارجہ نے دہلی میں ساؤتھ انڈین کمیونٹی کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا، “میں جب بھی بیرون ملک جاتا ہوں، مجھے یہ تسلیم کرتے ہوئے شرم محسوس ہوتی ہے کہ دہلی میں لوگوں کو بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ یہاں تک کہ شہریوں کو گھر، سلنڈر تک رسائی نہیں ہے،  جل جیون مشن کےتحت  پائپ  سے پانی  اور آیوشمان بھارت اسکیم کے  فائدے نہیں مل رہے ہیں۔” انہوں نے شہریوں سے آئندہ اسمبلی انتخابات میں اقتدار کی تبدیلی کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی۔

انہوں نے یہاں تک کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ 10 سال تک حکومت چلانے کے بعد بھی دہلی کو پینے کا پانی، بجلی اور گیس سلنڈر جیسی چیزیں نہیں مل پائی ہیں۔ لیکن اگر لوگوں کو ان کے حقوق نہیں ملے تو 5 فروری کو اب تبدیلی کرنے پر غور کریں۔

دہلی کو پچھلے 10 سالوں میں نقصان اٹھانا پڑا

ایس جے شنکر نے مزید کہا کہ پچھلے 10 سالوں میں دہلی کو پیچھے چھوڑ دیا گیا ہے اور یہاں کے لوگ اپنے حقوق سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا، “دہلی کے لوگ پانی، بجلی، گیس سلنڈر اور صحت کی خدمات کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، اگر یہاں کی حکومت یہ بنیادی حقوق فراہم نہیں کرتی ہے، تو 5 فروری کو اس حکومت کو تبدیل کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیے۔”

دہلی اسمبلی انتخابات میں سہ رخی مقابلہ

دہلی میں 70 اسمبلی سیٹوں کے لیے 5 فروری کو ووٹنگ ہوگی۔ اس الیکشن میں عام آدمی پارٹی، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہے۔ بی جے پی نے الزام لگایا ہے کہ دہلی حکومت ایک دہائی تک اقتدار میں رہنے کے باوجود شہر کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میں پوری طرح ناکام رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

39 minutes ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

1 hour ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

2 hours ago

Shashi Tharoor On Union Budget 2025: ‘ جن کے پاس نوکری نہیں ہے ان کے لیے بجٹ میں کیا ہے؟’ ششی تھرور نے بجٹ پر ایسا کیوں کہا؟

ششی تھرور نے کہا، 'مڈل کلاس کے لیے ٹیکس میں کٹوتی اچھی بات ہو سکتی…

4 hours ago