انٹرٹینمنٹ

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

شاہد کپور کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ‘دیوا’ اب پردے پر آ گئی ہے۔ شاہد کے مداح کافی عرصے سے انہیں ایکشن اوتار میں دیکھنے کا انتظار کر رہے تھے۔ ایسے میں اداکار اب ایکشن اور سسپنس سے بھرپور فلم ‘دیوا’ لے کر حاضر ہوئے ہیں۔ شائقین اس فلم کو بہت پسند کر رہے ہیں اور یہ ایک معقول کلیکشن بھی کرتی نظر آ رہی ہے۔ ‘دیوا’ نے باکس آفس پر اپنے پہلے دن سست آغاز کیا۔ دوسرے دن فلم کی کمائی میں کچھ اضافہ ہوا ہے۔

‘دیوا’ کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، ‘دیوا’ نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس پر 5.78 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ دوسرے دن فلم کو ویک اینڈ کا زیادہ فائدہ نہیں ملا ،لیکن اس کی کمائی میں قدرے اضافہ ہوا ہے۔ ‘دیوا’ نے دوسرے دن 6.25 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ یعنی فلم نے 2 دنوں میں کل 12.03 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔

ان فلموں کو ‘دیوا’ نے پیچھے چھوڑ دیا

اکشے کمار کی فلم اسکائی فورس 24 جنوری کو شاہد کپور کی ‘دیوا’ سے پہلے ریلیز ہوئی تھی۔ یہ فلم بھی اچھا کلیکشن  کر رہی ہے۔ ایسے میں باکس آفس پر کلیش کا اثر ‘دیوا’ اور اسکائی فورس پر نظر آرہا ہے۔ ‘دیوا’ بھلے ہی اوسط کمائی کر رہی ہو ،لیکن صرف دو دنوں میں فلم نے 2025 میں اب تک ریلیز ہونے والی کئی فلموں کو شکست دے دی ہے۔ اس فہرست میں کنگنا رناوت کی ‘ایمرجنسی’ بھی شامل ہے، جس نے دو دنوں میں صرف 6.1 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ اس کے علاوہ ‘دیوا’ نے راشا تھادانی کی ‘آزاد’ (6.77 کروڑ – لائف ٹائم کلیکشن) کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

دیوا اسٹار کاسٹ

روشن اینڈریوز کی ہدایت کاری میں بننے والی ‘دیوا’ 2013 کی فلم ممبئی پولیس کا ریمیک ہے۔ فلم میں شاہد کپور پولیس والے کے کردار میں زبردست ایکشن کرتے نظر آ رہے ہیں۔ جب کہ پوجا ہیگڑے ان کے ساتھ رومانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ پاویل گلاٹی، کبرا سیت اور پرویش رانا اہم کردار ادا کرتے نظر آ رہے ہیں۔

دنیا بھر میں کلیکشن کی بات کریں تو ‘دیوا’ نے پہلے دن 10 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا تھا۔ فلم نے دنیا بھر میں 10.31 کروڑ کا اوپننگ کلیکشن کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sangh UGC Viniyam: سنگھ کے ’غیر متوازن‘ تبصرے سے اقتدار، تنظیم اور سماجی توازن کا امتحان

آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…

8 hours ago

Ind vs NZ Vaibhav Suryavanshi: ’یہ ویبھو پروٹیسٹ کر رہا ہے!’ پلیئنگ الیون سے باہر ہونے پر اکشر پٹیل نے لی چٹکی، ویڈیو وائرل

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…

9 hours ago

شمیم نکہت اردو فکشن ایوارڈ ڈاکٹر صبیحہ انور اور وقار رضوی صحافت ایوارڈ سنجے شرما کو تفویض، آل انڈیا کیفی اعظمی اکادمی، لکھنؤ میں تقریب منعقد

ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…

9 hours ago

Successful 5 Years of Social Change: برج کمیونیکیشنز نے یومِ تاسیس منایا، نیپال سے بین الاقوامی توسیع کا آغاز

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران برج کمیونیکیشنز سماجی ترقی کے شعبے میں ایک جامع اور…

9 hours ago

Dr Priti Adani to Address The World Symposium: وارانسی میں 2 سے 4 نومبر تک ’ارسطو-کنفیوشس سمپوزیم 2026‘ کا انعقاد، ڈاکٹر پریتی اڈانی کریں گی خطاب

بین الاقوامی اجلاس میں دنیا کی اہم فلسفیانہ اور تہذیبی روایات کے درمیان مکالمے، مصنوعی…

10 hours ago