اسپورٹس

IND vs ENG: بھارت دورہ کے لیے انگلینڈ نے کیا ٹیم کا اعلان، بٹلر کریں گے ون ڈے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی کپتانی

IND vs ENG: نئے سال کے موقع پر بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 22 جنوری سے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔ انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ نے اس کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم نے کپتانی جوس بٹلر کو سونپ دی ہے۔ بٹلر ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور انہوں نے کئی مواقع پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ جوفرا آرچر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں ٹیموں کا حصہ ہیں۔ گس اٹکنسن کو بھی دونوں ٹیموں میں جگہ ملی ہے۔ ٹیم نے ہیری بروک اور بین ڈکٹ پر بھی اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ اس کا آغاز 6 فروری سے ہوگا۔ انگلینڈ نے ون ڈے سیریز کے لیے تجربہ کار بولر جوفرا آرچر کے ساتھ ساتھ مارک ووڈ، جیمی اسمتھ اور عادل رشید کو بھی شامل کیا ہے۔ رشید نے کئی مواقع پر انگلینڈ کے لیے کمالات دکھائے ہیں۔ فل سالٹ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ جیمی اوورٹن اور ثاقب محمود بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

انگلینڈ نے بیتھل کو بھی دیا موقع

انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم بھی کافی مضبوط ہے۔ بٹلر اس سیریز میں بھی کپتانی کریں گے۔ آرچر ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے دونوں سیریز میں کھیلیں گے۔ جیکب بیتھل کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے موقع ملا ہے۔ وہ ایک حیرت انگیز کھلاڑی ہے اور انہوں نے اپنی مضبوط کارکردگی سے سب کو متاثر کیا ہے۔ بروک اور بین ڈکٹ بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا حصہ ہیں۔ وہ ون ڈے میں بھی کھیلیں گے۔

انگلینڈ کا بھارت دورہ کچھ اس طرح ہوگا

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری کو کولکاتہ میں کھیلا جائے گا۔ اس سیریز کا آخری میچ 2 فروری کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد 6 فروری سے 12 فروری تک تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پہلا ون ڈے ناگپور، دوسرا ون ڈے کٹک اور تیسرا ون ڈے احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں- IND vs AUS: آسٹریلیا کے اس 19 سالہ کھلاڑی کے ساتھ عثمان خواجہ کریں گے اننگز کا آغاز !

ہندوستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے انگلینڈ کی ٹیم – جوس بٹلر (کپتان)، جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، جیکب بیتھل، ہیری بروک، برائیڈن کارس، بین ڈکٹ، جیمی اوورٹن، جیمی اسمتھ، لیام لیونگ اسٹون، عادل رشید، جو روٹ، ثاقب محمود ، فل سالٹ، مارک ووڈ۔

ہندوستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے انگلینڈ کی ٹیم – جوس بٹلر (کپتان)، ریحان احمد، جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، جیکب بیتھل، ہیری بروک، برائیڈن کارس، بین ڈکٹ، جیمی اوورٹن، جیمی اسمتھ، لیام لیونگ اسٹون، عادل رشید، ثاقب محمود، فل سالٹ، مارک ووڈ۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Jammu and Kashmir: کیا این ڈی اے کے ساتھ جانے کی چل رہی ہے تیاری؟ نیشنل کانفرنس کا دو ٹوک جواب

حال ہی میں پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جموں و کشمیر…

48 minutes ago

Gandhi and Vadra family tasted chhole bhature: گاندھی اور واڈرا خاندان نےچکھا چھولے بھٹورے کا ذائقہ، راہل گاندھی نے شیئر کی تصویر

اس سے قبل لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل…

1 hour ago

UP Politics: ’بی جے پی والے جھوٹے اور آئین مخالف‘، آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پر شیو پال یادو کا جوابی حملہ

سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نے اتوار (22 دسمبر) کو اٹاوہ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو…

1 hour ago

GCC’s Investment Boom in India: گزشتہ دہائی میں ہندوستان میں جی سی سی ممالک کی سرمایہ کاری میں کئی گنا اضافہ

مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک، دہلی، تمل ناڈو، ہریانہ اور تلنگانہ مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی…

2 hours ago

Allu Arjun: پشپا 2 اداکار اللو ارجن کے گھر پر پتھراؤ، جے اے سی لیڈروں پر توڑ پھوڑ کا الزام، پولیس نے کیا گرفتار

حیدرآباد میں اداکار اللو ارجن کے جوبلی ہلس کے گھر کے باہر کچھ نامعلوم افراد…

3 hours ago