مہاراشٹر کے جلگاؤں کے پرانڈا ریلوے اسٹیشن پر بدھ (22 جنوری) کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ پشپک ایکسپریس میں آگ لگنے کی افواہ کے بعد یہاں بھگدڑ مچ گئی۔ جس کے بعد آگ لگنے کے خوف سے مسافروں نے پشپک ایکسپریس سے چھلانگ لگا دی۔ اس کے بعد دوسرے ٹریک سے گزرنے والی کرناٹک ایکسپریس نے مسافروں کو کچل دیا۔کئی مسافروں کے زخمی ہونے کی خبر ہے جبکہ 8سے10 مسافروں کی موت کی بھی خبر مل رہی ہے ،لیکن ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔یہ ٹرین لکھنو سے ممبئی جارہی تھی۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش آیا، مسافروں نے بتایا کہ لوگ ٹرین سے اس وقت کود گئے جب ٹرین میں آگ لگنے کی افواہ پھیل گئی ۔ لوگ اچانک سے ٹرین سے کود کر بھاگنے لگے ،اور اسی دوران دوسری ٹرین بھی دوسری ٹریک پر آگئی۔
یہ حادثہ بدھ کو مہاراشٹر کے جلگاؤں کے پرانڈا ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔ یہاں پشپک ایکسپریس میں آگ لگنے کی افواہ کے بعد مسافر خوفزدہ ہو گئے اور ٹرین سے چھلانگ لگا دی۔ اس کے بعد دوسرے ٹریک پر آنے والی ٹرین نے کئی لوگوں کو کچل دیا۔ اس حادثے میں 8 سے 10افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔جلگاؤں ٹرین حادثے میں 40 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں کا ابھی تک علاج نہیں ہوسکا ہے۔ موقع پر کوئی طبی سہولت دستیاب نہیں تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…