بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ پرتاپ سارنگی اور مکیش راجپوت، جو گزشتہ روزپارلیمنٹ کے باہر دھکا مکی میں زخمی ہوگئے تھے،اور اسپتال میں ایڈمٹ کرنا پڑگیا تھا، آج ان دونوں کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ انہیں دہلی کے رام منوہر لوہیا (آر ایم ایل) اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے درمیان دھکا مکی کے دوران وہ سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہو گئے تھے ۔ اس حادثے میں دونوں بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کے سر میں چوٹیں آئیں اور انہیں بلڈ پریشر کا مسئلہ پیدا ہوگیا۔ جب ان دونوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا تب سے آر ایم ایل کے ڈاکٹر دونوں اراکین پارلیمنٹ کی صحت کے بارے میں مسلسل اپ ڈیٹس دے رہے تھے۔فی الحال ان دونوں کی صحت پہلے سے کافی بہتر ہوگئی ہے۔
اس پورے واقعے کو لیکر بی جے پی کا الزام ہے کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے دونوں ممبران پارلیمنٹ کو دھکا دیا تھا جس کے بعد وہ زخمی ہو گئے تھے۔ زخمی بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کی حالت پر پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا تھا کہ راہل گاندھی کے دھکے کی وجہ سے بی جے پی کے دو ممبران پارلیمنٹ زخمی ہوئے ہیں۔حالانکہ کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے بھی اس دھکا مکی میں ہراساں ہوئے،انہوں نے بھی لوک سبھا اسپیکر کو خط لکھ کر شکایت کی ۔اچھی بات یہ رہی ہے کہ ملکارجن کھرگے اس واقعے میں زخمی نہیں ہوئے۔
این ڈی اے اور انڈیا بلاک کے ممبران پارلیمنٹ نے جمعرات کو پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج کیاتھا۔ اس دوران ارکان پارلیمنٹ کے درمیان دھکا مکی بھی ہوئی۔ اس میں بی جے پی کے دو رکن پارلیمنٹ زخمی ہو گئے تھے۔ زخمی ہونے والے بی جے پی ایم پی پرتاپ چندر سارنگی نے الزام لگایا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک دوسرے ایم پی کو دھکا دیا اور وہ میرے اوپر گر گئے جس کی وجہ سے میں سیڑھی سے نیچے گرا ۔سارنگی نے دعویٰ کیا کہ وہ سیڑھیوں کے پاس کھڑے تھے۔ تب ایک رکن پارلیمنٹ ان پر گرپڑے۔ جس کی وجہ سے ان کے سر پر چوٹ آئی۔ تاہم کانگریس نے اسے یکسر مسترد کر دیا۔یہاں تک کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے سارنگی پر الزام لگایا کہ انہوں نے مجھے دھکا دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…