قومی

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

Bihar News: بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے سابق ایم ایل اے اننت کمار سنگھ پر زبردست فائرنگ کی۔ موکاما کے سابق ایم ایل اے اس فائرنگ میں بال بال بچ گئے۔ واقعے کے بعد نورنگا گاؤں کو پولیس کیمپ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

جلال پور گاؤں میں شدید کشیدگی

واقعے کے بعد ڈی ایس پی جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سونو-مونو گینگ نے گاؤں کے ایک خاندان کو بے دردی سے مارا پیٹا اور گھر سے باہر نکال کر گھر پر تالا لگا دیا۔ اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی اننت سنگھ بدمعاش کے گھر میں گھس گئے۔ اننت سنگھ کو گھر میں دیکھ کر دونوں بھائیوں نے فائرنگ شروع کر دی اور بھاگ گئے۔ اس فائرنگ میں چھوٹے سرکار بال بال بچ گئے۔ اس وقت گاؤں میں کافی کشیدگی ہے۔

اس معاملے پر پولیس نے کیا کہا؟

پولیس کے مطابق اننت سنگھ اپنے حامیوں کے ساتھ اس گاؤں پہنچے تھے اور ایک گھر پر فائرنگ کر دی تھی۔ پولیس اس معاملے میں مزید کارروائی کر رہی ہے۔ گولیوں کے کئی راؤنڈ چلائے گئے۔ پولیس فورس موقع پر تعینات ہے۔ فائرنگ کرنے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Jagjit Singh Dallewal: ڈلیوال کو اسپتال منتقل کرنے کی پنجاب حکومت نے دی جانکاری، سپریم کورٹ نے ایک ماہ کے لیے ملتوی کی کیس کی سماعت

اننت سنگھ اور سونو مونو شروع سے ہی دشمن رہے ہیں۔ اننت سنگھ کے جیل سے رہا ہونے کے بعد، سونو-مونو اور سابق ایم ایل اے کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی تھی۔ لیکن آج بدھ کو ایک بار پھر انا کو لے کر ایک واقعہ پیش آیا ہے۔ اس گینگ وار کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

65th Raising Day of the ITBP: وزیر اعظم مودی نے آئی ٹی بی پی کے 65ویں یومِ تاسیس پر جوانوں کو دی مبارک باد

ہندوستان-تبت سرحدی پولیس ملک کی اہم مرکزی مسلح پولیس فورسز میں سے ایک ہے۔ اس…

3 minutes ago

Indian-American Republican Saritha Komatireddy: نیویارک کے اٹارنی جنرل کے انتخاب میں بھارتی نژاد سرتھا کومتی ریڈی کو ’نیویارک پوسٹ‘ کی حمایت

ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی لیٹیشیا جیمز نے 2018 میں پہلی مرتبہ نیویارک کے…

51 minutes ago

Stay away from protest-hit areas: احتجاج والے علاقوں سے دور رہیں، یورپ میں تشدد کے واقعات پر ہندوستان نے شہریوں کو کیا خبردار

فرانس میں ہفتے کے روز ایک بار پھر احتجاجی مظاہرے ہونے والے ہیں۔ گزشتہ ہفتے…

2 hours ago

US President Donald Trump: یوکرین میں اسٹارلنک کو لے کر مشکلات، ایلون مسک کے دفاع میں اترے امریکی صدر

یوکرینی حکام کے مطابق، فوجی استعمال کے لیے تیار کردہ اسٹارشیلڈ نظام پر پابندیوں کے…

2 hours ago

Gangster Himanshu Bhau: امریکہ میں گرفتار ہوا بھارت کا گینگسٹر ہمانشو بھاؤ، دہلی اور ہریانہ پولیس نے رکھا تھا لاکھوں روپے کا انعام

ہمانشو بھاؤ کا نام کئی ہائی پروفائل جرائم کے معاملات سے بھی جوڑا جاتا رہا…

3 hours ago