انٹرٹینمنٹ

Saif Ali Khan meets auto driver: سیف علی خان نے آٹو ڈرائیور کو 51 ہزار روپئے کا دیا انعام، اسپتال سے ڈسچارج ہونے سے پہلے بھجن سنگھ کے ساتھ کھینچوائی تصویر

پندرہ جنوری کو دیر رات ایک نامعلوم شخص نے سیف علی خان پر چاقو سے چھ بار حملہ کیاتھا۔ جس کی وجہ سے اداکار کو لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں کئی سرجری کے بعد سیف کو 21 جنوری کو ڈسچارج کر دیا گیا۔ حملے کی رات جب سیف خون میں لت پت تھے توایک آٹو ڈرائیور انہیں اپنے آٹو رکشا میں ہسپتال لے گیا۔ ایسے میں سیف نے اب ان سے ملاقات کی ہے اور انہیں انعام دیا ہے۔

سیف علی خان پر حملے کے معاملے میں مسلسل نئی اپ ڈیٹس سامنے آرہی ہیں۔ آج خبر آئی کہ اسپتال سے باہر آنے سے پہلے سیف نے آٹو ڈرائیور بھجن سنگھ رانا سے ملاقات کی، جو حملے کی رات انہیں اسپتال لے گیا تھا۔ اس دوران اداکار نے مدد کرنے پر آٹو ڈرائیور کا شکریہ ادا کیا اور انہیں 51 ہزار روپے بطور انعام دیا۔ سیف علی خان کے ساتھ ان کی والدہ شرمیلا ٹیگور نے بھی بھجن سنگھ کا شکریہ ادا کیا۔

حملے کے بعد اب ممبئی پولیس سیف علی خان کی سیکیورٹی کو لے کر الرٹ ہوگئی ہے۔ ممبئی پولیس نے سیف کے خاندان کو سیکورٹی فراہم کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے حملے کے بعد اہل خانہ خوفزدہ ہیں، اس لیے تحقیقات مکمل ہونے تک اہل خانہ کو سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔ سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ نہیں بتایا گیا کہ سیکیورٹی کے لیے کتنے پولیس اہلکار فراہم کیے گئے ہیں اور نہ ہی سیکیورٹی کی کیٹیگری (ایکس، وائی، زیڈ کیٹیگری) بتائی گئی ہے۔

وہیں سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اداکار کی سیکورٹی کے بارے میں بات کی ہے۔ انہوں نے کہا، ‘ہم ملزمان کو نہیں چھوڑیں گے۔ ممبئی اور مہاراشٹر کو محفوظ رکھنا ہماری حکومت کی ذمہ داری ہے۔ممبئی پولیس کو سیف علی خان کے گھر سے ملزم کے کئی فنگر پرنٹس ملے ہیں جو تفتیش میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم کی انگلیوں کے نشانات عمارت کی سیڑھیوں پر، گھر کے ٹوائلٹ کے دروازے پر اور جہانگیر کے بیڈ روم کے دروازے کے ہینڈل پر ملے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

18 minutes ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

22 minutes ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

41 minutes ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

1 hour ago