انٹرٹینمنٹ

Sanjay Nirupam On Saif being discharged: ’’صرف پانچ دن میں اتنے فٹ کیسے…‘‘؟ سیف علی خان کے اسپتال سے ڈسچارج ہونے پر سنجے نروپم کا بڑا سوال

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو حملے کے چھ دن بعد منگل کے روز اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ وہ پہلی بار میڈیا اور مداحوں کے سامنے آئے۔ اس دوران اداکار نے ہاتھ ہلا کر سب کا استقبال کیا۔ حالانکہ، سیف علی خان کے صحیح طریقے سے چلنے کو لے کر شیو سینا لیڈر سنجے نروپم نے سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف پانچ دن میں اسپتال سے نکلتے ہی ’اتنے فٹ کیسے‘؟

شیو سینا لیڈر سنجے نروپم نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر سیف علی خان کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ انہوں نے پوچھا، ’’ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ سیف علی خان کی پیٹھ میں 2.5 انچ اندر تک چاقو گھسا تھا، شاید یہ اندر ہی پھنس گیا تھا۔ مسلسل چھ گھنٹے آپریشن چلا اور یہ سب 16 جنوری کی بات ہے۔ آج 21 جنوری ہے۔ اسپتال سے نکلتے ہی اتنا فٹ؟ صرف پانچ دن میں؟ کمال ہے۔‘‘

 

سیف اسپتال سے ہوئے ڈسچارج

واضح رہے کہ 16 جنوری کو گھر پر ہوئے حملے میں زخمی ہونے والے اداکار سیف علی خان کو چھ دن بعد منگل کے روز اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔ اداکار کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کی سرجری ہوئی۔ سیف کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور خان انہیں گھر لانے لیلاوتی اسپتال پہنچی تھیں۔ اداکار کو ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ انہیں مکمل صحت یاب ہونے کے لیے مزید کچھ دن اور آرام کرنے کی ضرورت ہے۔

سیف کے گھر کی بڑھائی گئی سیکورٹی

اس دوران سیف علی خان کے گھر کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اداکار کے گھر کے فلور ڈکٹ کو جالی سے پیک کر دیا گیا ہے۔ جس عمارت میں سیف اور کرینہ اپنے بچوں جیہ اور تیمور کے ساتھ رہتے ہیں، اس کی 12ویں منزل کے تمام اے سی ڈکٹ ایریاز کو جالی دار اسکرین سے سیل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے کرائم سین کو کیا ریکریئٹ

اس سے قبل منگل کی صبح اداکار سیف علی خان کے گھر پہنچنے والی پولیس نے پورے کرائم سین کو ریکریئٹ کیا تھا۔ اداکار پر حملے کی تحقیقات کرنے والی ممبئی پولیس ملزم شہزاد کو بھی ساتھ لے کر آئی تھی، تاکہ پورے کرائم سین کو سمجھا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

8 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

9 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

10 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

10 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

11 hours ago