Categories: Uncategorized

Delhi Elections 2025: دہلی انتخابات میں رام اور راون معاملے پر برپا  سیاسی گھماسان، بی جے پی نے AAP پر سیتا کی توہین کا  لگایالزام

دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کے دوران عام آدمی پارٹی (اے اے پی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے درمیان مذہب اور رامائن کے تناظر میں تیکھی بیان بازی  شروع ہوگی  ہے۔ بی جے پی نے رامائن میں سونے کے ہرن کے بارے میں اروند کیجریوال کے بیان پر انہیں گھیر لیا ہے اور انہیں “انتخابی ہندو” قراردیاہے، جب کہ عام آدمی پارٹی نے جوابی حملہ کیا ہے اور بی جے پی لیڈروں کو راون کا ونسج قراردیا ہے۔

اروند کیجریوال نے ایک انتخابی ریلی میں رامائن کے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ’’رام کھانا تلاش کرنے گئے تھے، جب راون سونے کے ہرن کی شکل میں آیا اور سیتا نے لکشمن کو اسے پکڑنے کو کہا، جیسے ہی لکشمن وہاں سے نکلے، راون نے سیتا کو اغوا کر لیا ہے۔ اس بیان کے بعد بی جے پی نے کجریوال پر مذہب اور رامائن کی توہین کا الزام لگایا۔

بی جے پی کا حملہ

منوج تیواری اور دیگر بی جے پی لیڈروں نے کہا کہ اروند کیجریوال کو نہ تو رامائن کا علم ہے اور نہ ہی مذہب کی کوئی سمجھ ہے۔ کیجریوال کو “انتخابی ہندو” بتاتے ہوئے منوج تیواری نے کہا کہ وہ صرف انتخابات کے دوران مذہب کا سہارا لیتے ہیں۔ منوج تیواری نے یہ بھی کہا کہ کیجریوال کے بیان سے ماں سیتا کی توہین ہوئی ہے۔ بی جے پی رہنماؤں نے واضح کیا کہ رامائن کے مطابق سونے کا ہرن، ماریچ بناتھا نہ کہ راون اور لکشمن سیتا کے کہنے  پر رام کی مدد کرنے گئے تھے۔

عام آدمی پارٹی کا جوابی حملہ

عام آدمی پارٹی  لیڈروں نے بی جے پی لیڈروں کو راون کی  ونسج بھی کہا۔ عام آدمی پارٹی نے الزام لگایا کہ کیجریوال نے راون کا ذکر کیا اور اس پر ناراض ہونے والے بی جے پی ممبران راون کے حامی ہیں۔ پارٹی نے بی جے پی پر مذہب کی سیاست کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ انتخابات میں اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے مذہب کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ رام اور راون کا یہ تنازع دہلی کی سیاست میں گرما گرم معاملہ ہے۔ بی جے پی نے اسے مذہب اور ثقافت کی توہین کا معاملہ قرار دیا ہے۔ جب کہ عام آدمی پارٹی اسے سیاسی حربہ قرار دیتے ہوئے پلٹ وار کررہی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

7 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

8 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

8 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

9 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

10 hours ago