قومی

– Former cricketer Kapil Dev released the poetry collection ‘Udaan’ of Padamjit Sehrawat: سابق کرکٹر کپل دیو نے پدم جیت سہراوت کے شعری مجموعہ ‘اڑان’ کا اجرا کیا

نئی دہلی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈ کپ کے فاتح کپل دیو نے کہا کہ جب انسان اپنے شوق کو اپنا پیشہ بنا لیتا ہے، تو جدوجہد کا سوال ہی ختم ہو جاتا ہے کیونکہ جذبے میں جدوجہد نہیں ہوتی، خواہش اور خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کو متاثر کرنے کے بجائے پہلے خود کو جاننا ضروری ہے، تب ہی کامیابی آپ کے حصے میں آئے گی۔

 کپل دیو منگل کو نئی دہلی میں انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں کرکٹ مبصر اور شاعر پدم جیت سہراوت کے شعری مجموعہ ‘اڑان’ کے اجرا کے بعد اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

کتاب میں پدم جیت سہراوت  کی کچھ اہم نظموں کو ایک کتاب کی شکل دی گئی ہے، کپل دیو نے مذاق کے انداز میں کہا کہ کرکٹر سے بڑا کوئی چور نہیں وہ رنز چراتا ہے۔ لیکن اس کی چوری بھی مثبت ہے اور زندگی کے تئیں ایسا مثبت نقطہ نظر پدم جیت سہراوت کی نظموں میں نظر آتا ہے۔ ‘اڑان’ کے ذریعے انھوں نے زندگی گزارنے کا ایک نیا، آسان اور متاثر کن طریقہ دکھانے کی کوشش کی ہے۔ اپنے شعری مجموعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے پدم جیت سہراوت نے کہا کہ انہوں نے اپنی نظموں کے ذریعے قارئین کو زندگی کے مختلف حالات سے متاثر ہوکر آگے بڑھنے کی رہنمائی کرنے کی کوشش کی ہے۔

پدم مجیت سہراوت، شاعر اور کرکٹ مبصر ہونے کے علاوہ گلوکار، موسیقار اور موٹیویشنل اسپیکر بھی ہیں۔ انہوں نے رنجی ٹرافی اور دیودھر ٹرافی جیسے کئی باوقار ٹورنامنٹس میں حصہ لیا ہے اور مختلف بین الاقوامی اسپورٹس چینلز کے لیے کمنٹری بھی کی ہے۔ موسیقی اور موٹیویشنل انداز ان   کی شخصیت کی  نمائندگی کرتی  ہے۔ ان کے گانے کا انداز اور متاثر کن خیالات لوگوں کو زندگی کے مشکل وقت میں نئی ​​توانائی اور اعتما د پیدا کرتے ہیں ۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Elections 2025: دہلی انتخابات میں رام اور راون معاملے پر برپا  سیاسی گھماسان، بی جے پی نے AAP پر سیتا کی توہین کا  لگایالزام

اروند کیجریوال نے ایک انتخابی ریلی میں رامائن کے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے…

11 hours ago

Union Minister Jitan Ram Manjhi: کیا این ڈی میں پڑنے والی ہے دراڑ؟ جیتن رام مانجھی کا بڑا بیان، مجھے چھوڑنی پڑے گی کابینہ

جیتن رام مانجھی نے این ڈی اے کی اعلیٰ قیادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے…

11 hours ago

Delhi Weather Update: دہلی میں موسم کا کھیل! سارے دن تھی دھوپ ، اب بارش کے حوالے سے یہ اپڈیٹ

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ…

11 hours ago

Dua Lipa Security Breach: دعا لیپا کی سیکیورٹی میں بڑی کوتاہی، گلوکار کے بیڈ روم تک پہنچے مداح

گلوکارہ دعا لیپا کو خوفناک لمحے کا سامنا کرنا پڑا۔ ہوٹل میں سیکیورٹی لیپس کے…

12 hours ago