Bharat Express

Paris Olympic 2024: پی وی سندھو نے پہلے میچ میں حاصل کی جیت، بلراج نے روئنگ میں رقم کی تاریخ

اس کے علاوہ روئنگ میں بلراج پنوار نے کوارٹر فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کی ہے۔ بلراج اس ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے والے پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں۔

دو بار کی اولمپک میڈل جیتنے والی ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے پیرس اولمپکس کے خواتین کے سنگلز مقابلے میں اتوار کو یہاں گروپ ایم کے میچ میں مالدیپ کی فاطمہ عبدالرزاق کے خلاف آسان جیت کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا۔ مسلسل تیسرے اولمپک میڈل کے لیے چیلنج کرنے والی سندھو اور فاطمہ کے درمیان فرق صاف نظر آرہا تھا۔ ہندوستانی کھلاڑی نے اپنی کم لیول کی کھلاڑی کو صرف 29 منٹ میں سیدھے گیمز میں 21-9 21-6 سے شکست دی۔ ریو اولمپکس 2016 میں چاندی اور ٹوکیو اولمپکس میں کانسی کا میڈل  جیتنے والی 10 ویں سیڈ سندھو بدھ کو گروپ کے اپنے دوسرے میچ میں عالمی نمبر 75 ایسٹونیا کی کرسٹن سے مقابلہ کریں گی۔


رمتا جندال نے تاریخ رقم کی


بھارت کی رمتا جندل نے 10 میٹر ایئر رائفل ویمنز سنگلز میں تاریخ رقم کی۔ وہ اس ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والی تیسری ہندوستانی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ 20 سالہ رمتا جندال نے کوالیفکیشن راؤنڈ میں 631.5 کے اسکور کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ انہوں نے تمام چھ سیریز میں 100 پلس اسکور کیا۔ اسی ایونٹ میں بھارت کی ایلاوینل 630.7 کے اسکور کے ساتھ 10ویں نمبر پر رہی اور فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی۔

بلراج نے روئنگ میں تاریخ رقم کی
یہ بھی بڑھیں:پی ایم مودی یوکرین کا کریں گے دورہ، کانگریس نے پوچھا، منی پور کب جائیں گے وزیراعظم ؟

اس کے علاوہ روئنگ میں بلراج پنوار نے کوارٹر فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کی ہے۔ بلراج اس ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے والے پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں۔ ہندوستان کے بلراج پنوار ریپیچج راؤنڈ میں موناکو کے کوئنٹن اینٹوگنیلی سے دوسرے نمبر پر رہے۔ بلراج پنوار اب منگل کو مینس کے سنگل سکلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں شرکت کریں گے۔

بھارت ایکسپریس