پرتھ: یشسوی جیسوال (161 رنز) اور وراٹ کوہلی (ناٹ آؤٹ 100) کی شاندار سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف یہاں پرتھ اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن چائے کے وقفے کے بعد اپنی دوسری اننگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 487 رنز پر ڈکلیئر کردی۔ اور میزبان ٹیم کے سامنے 534 رنز کا انتہائی مشکل ہدف رکھا۔ بھارت کو پہلی اننگز میں 46 رنز کی برتری حاصل تھی۔
جیسے ہی کنگ کوہلی نے مارنس لیبسچین کی گیند پر چوکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی، کپتان جسپریت بمراہ نے اننگز کا اعلان کر دیا۔ دوسرے اینڈ پر نتیش کمار ریڈی 27 گیندوں میں 38 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست پویلین لوٹ گئے۔ وراٹ نے 143 گیندوں کی اپنی سنچری اننگز میں 8 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ وہیں، نتیش نے 3 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔
اس سنچری کے ساتھ وراٹ نے سنیل گواسکر کے بیرون ممالک میں سب سے زیادہ 7 سنچریاں بنانے کے ریکارڈ کی برابری کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک ملک کے خلاف 9 سنچریاں بنانے کا سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ ٹنڈولکر کی سری لنکا کے خلاف 9 اور آسٹریلیا کے خلاف 11 سنچریاں ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف 13 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ گواسکر کے پاس ہے۔ وراٹ کوہلی کی یہ 30ویں سنچری ہے اور انہوں نے آسٹریلیا کے ڈان بریڈمین کی 29 سنچریوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ہندوستان نے 18 گیندوں کے اندر آٹھ رن پر تین وکٹ گنوا دیے لیکن وراٹ نے واشنگٹن سندر کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے 89 رن اور نتیش کمار ریڈی کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے 77 رن کی پارٹنر شپ بنا کر ہندوستان کی مجموعی برتری کو 500 کے پار پہنچا دیا۔
اس سے قبل یشسوی جیسوال اپنے سنیچر کے 90 رنز کے اسکور سے آگے کھیلتے ہوئے 297 گیندوں میں 15 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 161 رنز کی میراتھن اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ دوسرے ناقابل شکست بلے باز کے ایل راہل نے 77 رنز بنائے۔ ہندوستان نے کل بغیر کوئی وکٹ کھوئے 172 رنز کے اسکور سے کھیلنا شروع کیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
2024 ہندوستان کے دفاعی شعبے کے لیے تاریخی سال رہا کیونکہ ملک نے اپنے اہم…
بہارمیں آرجے ڈی رکن اسمبلی بھائی ویریندرکے بیان سے سیاسی سرگرمیاں تیزہوگئی ہیں۔ انہوں نے…
مرکزی وزیر ریلوے اشونی وشنو نے پروجیکٹ کی پیشرفت کو اجاگر کرتے ہوئے، سوشل میڈیا…
نیا M-PACS، جس میں کریڈٹ سوسائٹیز کے ساتھ ساتھ ڈیری اور فشریز کوآپریٹیو بھی شامل…
رپورٹ کے مطابق BFSI، خوردہ، صحت کی دیکھ بھال، IT-ES، تعلیم اور مینوفیکچرنگ جیسی اہم…
دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کو ہرانے اور بی جے…