نئی دہلی، 24/نومبر,(نمائندہ):مہاراشٹر میں ایک بار پھر عظیم اتحاد کی حکومت بننے جا رہی ہے جس میں این ڈی اے بی جے پی، شیوسینا ایکناتھ گروپ اور این سی پی کے اجیت پوار خیمہ شامل ہیں، جس پر راشٹر وادی سماجی وفلاحی تنظیم پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ) کے ذمہ داران نے بی جے پی کے تمام لیڈران بالخصوص مہاراشٹر کے این ڈی اے بی جے پی کے ارکان اسمبلی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات پیش کیں ہیں۔ اس سلسلے میں پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ) کے سربراہ اور چیف الحاج محمد عرفان احمد نے پریس بیان میں مہاراشٹر کی اس شاندار فتحیابی پر وزیر اعظم نریندر مودی ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا ، سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور ایکناتھ شنڈے، آرپی آئی کے سربراہ اور راجیہ سبھا رکن رامداس اتھاولے، این سی پی کے سرپرست اجیت پوار اور بی جے پی ممبئی صوبے کے صدر ایڈوکیٹ آشیش شیلار سمیت دیگر بی جے پی کے ایم ایل اے کو مبارکبار دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ملک ترقی کی راہ پر گامزن
بتادیں کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے دوران پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ نے پورے مہاراشٹر میں پسماندہ مسلمانوں سے بی جے پی کے نمائندوں کو ووٹ کر نے کی خصوصی اپیل کی تھی، صوبے کے الیکشن کے دوران سمیتی کی کور کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہو ئی تھی، جس میں پسماندہ مسلم سماج سے خاص اپیل کی گئی تھی کہ بی جے پی کو ایک بار پھر سے مہاراشٹر میں اقتدار میں لانا بے حد ضروری ہے، کیونکہ آج وزیر اعظم نریندر مودی کی اقتدا و سرپرستی میں ملک خوب ترقی کی اونچائیوں تک پہنچ رہاہے، یہی نہیں مہاراشٹر میں بھی لگاتار ترقی یافتہ کام ہو رہے ہیں، جسکے نتیجے میں مہاراشٹر کے مسلمانوں نے بڑی تعداد میں بھاجپا کو ووٹ کیا اور آج این ڈی اے بھارتیہ جنتا پارٹی مہاراشٹر میں حکومت بنائیگی۔
مہاراشٹرکی جیت کے سہرا وزیر اعظم مودی کے سر
حکومت ہند کے تحت قائم سینٹر ل وقف کونسل اور آل انڈیا حج کمیٹی کے سابق رُکن کے علاوہ ریلوے بورڈ (پی اے سی) کے ممبر رہے، ساتھ ہی راجدھانی کے اوکھلا حلقہ سے ایم ایل اے کا چناؤ لڑنے والے الحاج محمد عرفان احمد صاحب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے’میڈیاکے نمائندوں‘ سے گفتگو میں کہا کہ مہاراشٹر کی جیت کا سہرا نریندر مودی صاحب کو ہی جاتا ہے، کیو نکہ آج مہاراشٹر ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں بے تحاشہ ترقی ہو رہی ہے اور ہر طبقہ و ہرکمیو نٹی کے لوگوں کو سرکاری اسکیموں سے فائدہ بھی مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ کہتے ہوئے فخر حاصل ہے کہ ہماری تنظیم کی اپیل کا بہت زیادہ اثر ہوا، پسماندہ مسلمانوں نے بی جے پی کے امیدواروں کے حق میں ووٹ کئے، جو کہ اپنے آپ میں بڑی بات ہے۔ وہیں پسماندہ مسلم سماج اتھان کے مہاراشٹر کے انچارج اور بھا جپا میں مختلف عہدوں پر رہنے والے حاجی حیدر اعظم صاحب، سنگھ کے قومی صدر احسان عباسی صاحب اور سمیتی کے ترجمان رازق فرشی والا قریشی صاحب نے بھی اخبارنویسوں سے گفت و شنید میں تمام بی جے پی اور اسے وابستہ تمام کا میاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے، بالخصوص باندرہ (مغرب، ممبئی) سے ہر دلعزیز بی جے پی سے جیت حاصل کرنے والے آشیش شیلار ایڈوکیٹ کو خصوصی طور پر نیک خواہشات پیش کیں۔
بھارت ایکسپریس۔
قازقستان میں آذربائیجان ائیرلائن کے ایمبریر ای190 اے آر طیارے کے گرنے سے متعدد افراد…
ہندوستانی محکمہ موسمیات (IMD) کے مطابق ’’ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے ہندوستان کے موسم میں…
ڈاکٹرمختار احمد انصاری نے 1928 سے 1936 تک یونیورسٹی کے چانسلرکے طور پر بھی خدمات…
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے وانٹیڈ فلم کی شوٹنگ کے دوران دریا دلی دکھاتے…
سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف 26 دسمبر سے شروع ہورہے ٹسٹ میچ کے لئے…
مرکزی تعلیمی بورڈ، جماعت اسلامی ہند کے سکریٹری سید تنویراحمد کا کہنا ہے کہ یہ…