قومی

Budget Session 2025: ’’تیسرے ٹرم میں ہم مشن موڈ میں ہیں، ترقی یافتہ ہندوستان کا عزم پورا کریں گے…‘‘، بجٹ سیشن سے پہلے پی ایم مودی کا بیان

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج سے شروع ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی 18ویں لوک سبھا کے بجٹ اجلاس سے پہلے میڈیا سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری تیسری مدت کا پہلا مکمل بجٹ ہے۔ یہ بجٹ اجلاس ایک نیا اعتماد پیدا کرے گا اور نئی توانائی دے گا۔

پی ایم مودی نے کہا، ’’یہ میری تیسری مدت کا پہلا مکمل بجٹ ہے۔ میں پورے اعتماد سے کہہ سکتا ہوں کہ 2047 میں جب آزادی کے 100 سال ہوں گے، تب تک ترقی یافتہ ہندوستان کا جو عزم کیا ہے، یہ بجٹ سیشن اور یہ بجٹ اس میں ایک نیا اعتماد پیدا کرے گا اور نئی توانی فراہم کرے گی۔ 140 کروڑ لوگوں کو اپنے عزم کے ساتھ اس وژن کو پورا کریں گے۔ اپنی تیسری مدت میں، ہم ملک کی ہمہ جہت ترقی کے عزم کے ساتھ مشن موڈ میں آگے بڑھ رہے ہیں۔‘‘

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، ’’آپ نے دیکھا ہوگا، شاید 2014 سے لے کر اب تک یہ پہلا پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس ہے، جس کے ایک دو دن پہلے کوئی ’غیر ملکی چنگاری‘ (غیر ملکی مداخلت) نہیں دیکھی گئی، جس میں کسی غیر ملکی طاقت نے آگ لگانے کی کوشش نہیں کی۔ میں نے ہر بجٹ سیشن سے پہلے یہ دیکھا تھا اور ہمارے ملک میں کئی لوگ ان چنگاریوں کو ہوا دینے میں کوئی کسر نہیں جھوڑتے۔ یہ ہلا موقع ہے، جب ایسی کوشش نہیں ہوئی۔

پی ایم مودی نے کہا، ’’اختراعات، شمولیت اور سرمایہ کاری مسلسل ہماری اقتصادی سرگرمیوں کے روڈ میپ کی بنیاد رہے ہیں۔ ہمیشہ کی طرح، اس سیشن میں بھی کئی تاریخی بلوں پر ایوان میں بحث کی جائے گی اور وسیع ذہن سازی کے ساتھ وہ ملک کی طاقت میں اضافہ کرنے والے قوانین بنیں گے۔ فرقہ وارانہ اختلافات سے پاک ہو کر ہر عورت کو باعزت زندگی اور مساوی حقوق ملیں، اس سمت میں اس اجلاس میں کئی اہم فیصلے لیے جائیں گے۔‘‘

وزیراعظم نے نوجوان ارکان پارلیمنٹ کو پیغام بھی دیا۔ انہوں نے کہا، ’’اس بجٹ اجلاس میں، تمام ارکان پارلیمنٹ ترقی یافتہ ہندوستان کو مضبوط بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ خاص طور پر جو نوجوان ارکان پارلیمنٹ ہیں، ان کے لیے تو یہ ایک سنہرا موقع ہے۔ کیونکہ ایوان میں ان کی جتنی زیادہ بیداری اور شرکت بڑھے گی، ترقی یافتہ ہندوستان کے پھل ان کی نظر کے سامنے دیکھنے کو ملیں گے اس لیے نوجوان ارکان پارلیمنٹ کے لیے یہ ایک قیمتی موقع ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہم اس بجٹ سیشن میں ملک کی امیدوں اور امنگوں پر پورا اتریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Credit Guarantee Scheme: حکومت نے 100 کروڑ روپے کی کریڈٹ گارنٹی اسکیم کو دی منظوری، MSME مینوفیکچرنگ سیکٹر ہوگا مضبوط

جیسے جیسے عالمی سپلائی چین تبدیل ہو رہا ہے، ہندوستان اپنے وافر خام مال، کم…

9 minutes ago

Mumbai Fire: ممبئی کے کیلاش پلازہ بلڈنگ کی تیسری اور چوتھی منزل پر لگی آگ، فائر انجن کی پانچ گاڑیاں موقع پر موجود

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں…

1 hour ago

IMD Weather Forecast: دہلی میں دھند کے بعد بھی بڑھ رہی ہے گرمی، آئی ایم ڈی نے جاری کیا الرٹ

یکم فروری کو تازہ مغربی ڈسٹربنس کے ایکٹیو ہونے کی وجہ سے دن کے وقت…

3 hours ago