انٹرٹینمنٹ

Shahid’s film ‘Arjun Ustara’ is full of action: ایکشن سے بھرپور ہے شاہد کی فلم ’ارجن استارا‘، 90 کی دہائی کے گینگسٹر پر مبنی ہے کہانی

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور نے اپنی آنے والی فلم ’ارجن استارا‘ کے بارے میں ایک اپڈیٹ شیئر کی ہے۔ اس فلم کو وشال بھردواج نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فلم بنیادی طور پر ایک محبت کی کہانی ہے، جس میں زبردست ایکشن ہے۔

آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے، شاہد نے اپنی اگلی فلم کے بارے میں بتایا، ’’اس فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا ہیں، جنہیں میں بہت عرصے سے جانتا ہوں، میں ان کے ساتھ کام کرکے خوش ہوں۔ ان کی ہدایت کاری وشال بھردواج سر کررہے ہیں، جن کے ساتھ میں نے کئی فلمیں کی ہیں۔ شاہد اس سے قبل بھردواج کے ساتھ ’’حیدر‘‘، ’’کمینے‘‘ اور ’’رنگون‘‘ جیسی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

شاہد نے اپنے ساتھی اداکاروں کی بھی خوب تعریف کی۔ انہوں نے کہا، ’’فلم میں شاندار کاسٹ ہے۔ اس میں میں، ترپتی، نانا سر، رندیپ ہڈا، وکرانت میسی ایک خاص کردار میں ہیں۔ میں نے ان تمام لوگوں کے کام سے خوب لطف اٹھایا ہے۔ اور میں ان سب کے ساتھ تعاون اور کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔‘‘

اداکار نے زیادہ انکشاف کیے بغیر کہا، ’’یہ 90 کی دہائی کے ایک گینگسٹر پر مبنی فلم ہے۔ بنیادی طور پر یہ ایک محبت کی کہانی ہے لیکن یہ ایکشن اور گینگسٹرز سے بھری ہوئی ہے اس لیے امید ہے کہ یہ ناظرین کے ایک بڑئے حصے کو پسند آئے گی کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ ناظرین کا ایک وسیع حصہ فلم دیکھے۔

اداکار کی فلم ’’دیوا‘‘ حال ہی میں 31 جنوری کو بڑے پردے پر ریلیز ہوئی۔ فلم میں پوجا ہیگڑے اور پاویل گلاٹی بھی ہیں۔ ایکشن تھرلر فلم کی ہدایات روشن اینڈریوز نے دی ہیں۔ یہ ان کی پہلی ہندی فلم ہے۔

اس کی کہانی ایک موثر لیکن باغی پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جو ایک بڑے کیس کی تفتیش کر رہا ہے۔ تفتیش کے دوران افسر کو جھوٹ اور دھوکہ دہی کا پتہ چلتا ہے۔

دیوا کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہد نے کہا کہ یہ ایک ایسی فلم ہے جسے وہ سمجھتے ہیں کہ اسے بڑے پردے پر دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا، ’’یہ ایک بڑی اسکرین کا تجربہ ہے اور صرف کردار ہی نہیں بلکہ فلم کی دنیا بھی کچھ ایسی ہے جس کا تجربہ تھیٹروں میں ہونا چاہیے۔ فلم دل سے بنائی گئی ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Parlay Missile Successful Test: پرلے میزائل کا کامیاب تجربہ، دورانِ پرواز راستہ بدلنے کی صلاحیت نے بڑھائی اہمیت

ڈی آر ڈی او کے تیار کردہ پرلے میزائل کا اڈیشہ کے چندی پور میں…

11 minutes ago

Swami Prasad Maurya Remarks on INDIA Alliance: ’راہل ہی ملک کے ہیرو ہیں، مجھے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں‘، اکھلیش کے انکار پر سوامی پرساد موریہ کا جواب

اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 سے پہلے انڈیا اتحاد میں شمولیت کے معاملے پر سیاسی…

58 minutes ago

Netan Yahu Crisis: اسرائیل میں نیتن یاہو کی کرسی پر خطرہ؟ عرب جماعتیں گادی آئزنکوٹ کی حمایت کے لیے تیار، لیکن رکھی بڑی شرط

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

3 hours ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز، جہانگیرپوری میں 499 ریکارڈ

دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر…

3 hours ago

دہلی-این سی آرمیں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں پٹاخے؟ سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا سخت سوال

جسٹس ایم ایم سندریش نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی سے اخبار…

3 hours ago