اسپورٹس

Srilanka vs Australia Test Series: عثمان خواجہ نے دکھایا پرانا انداز، 19 ماہ بعد ٹسٹ میں لگائی سنچری، جانئے پوری تفصیل

Srilanka vs Australia Test Series 1st Test, Day Report: آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ گالے میں کھیلا جا رہا ہے۔ پہلے دن آسٹریلیا کے سلامی بلے بازعثمان خواجہ نے شاندارسنچری لگائی۔ یہ عثمان خواجہ کے ٹسٹ کیریئرکی 16ویں سنچری ہے۔ وہیں، اس بلے بازنے تقریباً 19 ماہ بعد ٹسٹ فارمیٹ میں سنچری لگائی ہے۔ اس سے پہلی آخری بار انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ایشیز 2023 میں سنچری لگائی تھی۔ بہرحال پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا کا اسکور2 وکٹ پر330 رن ہے۔ عثمان خواجہ اوراسٹیواسمتھ دن کا کھیل ختم ہونے پرناٹ آؤٹ لوٹے۔

ٹریوس ہیڈ نے طوفانی انداز میں کی شروعات

دراصل، عثمان خواجہ نے اپنی اننگ کی شروعات عام اندازمیں کیا۔ اس بلے بازنے پہلے 15 گیندوں پرمحض تین رن بنائے، لیکن اس کے بعد انہوں نے دھیرے دھیرے رن بنانے شروع کئے۔ حالانکہ ٹریوس ہیڈ دوسرے اینڈ پرآسانی سے رن بنا رہے تھے۔ ٹریوس ہیڈ 40 گیندوں پر57 رن بناکرپویلین لوٹے۔ اس وقت آسٹریلیا کا اسکور 92 رن تھا۔ حالانکہ مارنس لابوشین جلدی پویلین لوٹ گئے۔ مارنس لابوشین 30 رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ آسٹریلیا کا دوسرا بلے باز134 رنوں کے اسکورپرپویلین لوٹا، لیکن عثمان خواجہ نے ایک اینڈ کومضبوطی سے سنبھالے رکھا۔

عثمان خواجہ کے بعد اسٹیو اسمتھ کی سنچری

وہیں، عثمان خواجہ کے بعد اسٹیو اسمتھ نے سنچری لگائی۔ اسٹیو اسمتھ 188 گیندوں پر 104 رن بناکر ناٹ آؤٹ لوٹے۔ جبکہ عثمان خواجہ 210 گیندوں پر 147 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ اب تک دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 307 گیندوں پر 195 رنوں کی شراکت داری ہوچکی ہے۔ بہرحال عثمان خواجہ اور اسٹیو اسمتھ دوسرے دن دو وکٹ پر 330 رنوں سے آگے کھیلنا شروع کریں گے۔ پہلے دن سری لنکا کے لئے پربھات جے سوریہ اور جیکی وانڈرسے نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔ پربھات جے سوریہ نے 33 اوور میں 102 رن دے کر ایک وکٹ اپنے نام کیا۔ جبکہ جیفی وانڈرسے 20 اوور میں 93 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کئے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP 34 IAS Officers Transfer: اتر پردیش میں بڑا انتظامی ردوبدل، 34 آئی اے ایس افسران کے تبادلے، 14 اضلاع کو ملے نئے ڈی ایم

اتر پردیش میں پیر کی دیر رات بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا۔ حکومت نے 34…

2 hours ago

National Film Awards Ceremony: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ایکتا نگر پہنچیں، منگل کو 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز تقریب میں ہوں گی شریک

صدر جمہوریہ مختلف زمروں کے فاتحین کو دیں گی قومی فلم ایوارڈ، تقریب میں بالی…

3 hours ago

Hanuman Ansh: رام للا کے درشن کے بعد جذباتی ہوئیں ’ہنومان انش‘ کی پروڈیوسر انوپریا ناگر، میڈیا پارٹنر ’بھارت ایکسپریس‘ کا ادا کیا شکریہ

فلم ’ہنومان انش‘ کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر انوپریا ناگر ایودھیا پہنچیں، جہاں انہوں نے…

4 hours ago

Amaze Award 2026: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو امیز ایوارڈ 2026 سے نوازا جائے گا، کوی سمیلن اور مشاعرے کا ہوگا انعقاد

’ہندی میری جان 2026‘ کے دوسرے ایڈیشن میں 22 ستمبر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر…

4 hours ago

Sonia Gandhi Electoral Roll Matter: سونیا گاندھی کے ووٹر لسٹ معاملے میں ریویژن پٹیشن منظور، 29 ستمبر کو ہوگی دوبارہ سماعت

راؤز ایونیو کورٹ کے پرانے حکم کو منسوخ کرکے معاملہ دوبارہ مجسٹریٹ عدالت بھیجا گیا،…

4 hours ago