اسپورٹس

Virat Kohli Century: وراٹ کوہلی نے آسٹریلیا میں بنائی سنچری، تقریباً 500 دن بعد ٹیسٹ میں انجام دیا یہ کارنامہ

Virat Kohli Century: وراٹ کوہلی نے طویل انتظار کے بعد سنچری بنائی۔ شائقین ان کی 81ویں بین الاقوامی سنچری کا طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں کوہلی کی 30ویں سنچری تھی۔ اس سے قبل کوہلی نے اپنی آخری سنچری جولائی 2023 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میں بنائی تھی۔ اب ان کا بیٹ آسٹریلیا کے خلاف گرجا۔ کوہلی نے تقریباً 500 دن بعد ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری بنائی۔

بارڈر گاوسکر ٹرافی کا پہلا میچ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں کھیلا جا رہا ہے۔ کوہلی نے میچ میں ٹیم انڈیا کی دوسری اننگز کے دوران سنچری بنائی۔ انہوں نے 143 گیندوں میں 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے قبل بھارت میں کھیلی گئی بارڈر گاوسکر ٹرافی 2023 میں بھی کوہلی نے اپنے بلے سے سنچری بنائی تھی۔ کوہلی کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا بہت پسند ہے۔ کوہلی میچ کی پہلی اننگز میں صرف 05 رنز بنا سکے۔ لیکن انہوں نے دوسری اننگز میں شاندار واپسی کی اور تین ہندسوں کا اسکور عبور کیا۔ کوہلی کے سنچری بناتے ہی ٹیم انڈیا نے اننگز ڈکلیئر کر دی۔

ٹیم انڈیا نے اننگز ڈکلیئر کر دی

وراٹ کوہلی نے جیسے ہی اپنی سنچری مکمل کی، بھارتی ٹیم نے اننگز ڈکلیئر کر دی۔ ٹیم انڈیا نے 487/6 رن بنانے کے بعد اپنی اننگز کا اعلان کر دیا۔ اس دوران اوپنر یشسوی جیسوال نے ٹیم کے لیے سب سے بڑی اننگز کھیلی اور 15 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 161 رنز بنائے۔ بقیہ سنچری کنگ کوہلی کے بلے سے آئی۔ وہیں کے ایل راہل نے شاندار اننگز کھیلی اور 5 چوکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں- Syed Mushtaq Ali Trophy 2024-25:تلک ورما ٹی ٹوئنٹی میچ میں سب سے زیادہ اسکور بنانے والے ہندوستانی بلے باز بنے ، مسلسل تین سنچریاں بنا کر بنایا ریکارڈ

اننگز ڈکلیئر کرنے کے بعد ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کو 534 رن کا ہدف دیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ تیسرے دن کا آخری سیشن جاری ہے۔ آسٹریلیا کے پاس اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے 2 دن سے زیادہ کا وقت ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

2 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

3 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

3 hours ago

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

3 hours ago