اسپورٹس

قومی کھیلوں میں ریلائنس فاؤنڈیشن کے 50 سے زیادہ ایتھلیٹ میدان میں اتریں گے

ریلائنس فاؤنڈیشن سے وابستہ 50 سے زیادہ کھلاڑی اتراکھنڈ میں منعقد ہونے والے قومی کھیلوں کے 38ویں ایڈیشن میں حصہ لیں گے۔ فاؤنڈیشن کے کھلاڑی آٹھ کھیلوں کے مقبلوں  میں  تمغے جیتنے کی کوشش کریں گے جن میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، بیڈمنٹن، شوٹنگ، ضوڈو، ویٹ لفٹنگ، ریسلینگ اور ٹیبل ٹینس شامل ہیں۔ اتراکھنڈ میں 28 جنوری سے 14 فروری تک ہونے والے ان کھیلوں میں کئی قومی ریکارڈ ٹوٹنے کی امید ہے۔

ریلائنس فاؤنڈیشن سے وابستہ ٹوکیو اولمپکس میڈلسٹ لولینا بور گوہین پیرس اولمپکس کے بعد پہلی بار کسی مقابلے میں حصہ لے رہی ہیں۔ ان کے ساتھ ابھرتی ہوئی جوڈو سنسنیشن ہمانشی ٹوکاس بھی تمغے کی دوڑ میں شامل ہوں گی۔ جنہوں نے حال ہی میں افریقی کپ میں شاندار فتح حاصل کی تھی۔ وہ عالمی جونیئر رینکنگ میں ٹاپ 5 میں پہنچ گئی ہیں۔

ریلائنس فاؤنڈیشن کے کئی قومی ریکارڈ ہولڈرز ایتھلیٹکس ایونٹ میں حصہ لیں گے، جن میں جیوتی یاراجی(100 میٹررہرڈل)، تیجس شرسے(110 میٹر ہرڈل)، مانیکانتا ہوبلیدھر(100 میٹر)، املان بور گوہن(200 میٹر)، اور روزی مینا پالراج(پول والٹ) شامل ہیں۔ انیمیش کجور(2024 میں بھارت کے تیز ترین سپرنٹر)، ڈی ایم جے رام، بپی ہنسدا اور ساکشی چوان جیسے ابھرتے ہوئے ستاروں کی کارکردگی بھی قابل دید ہوگی۔

ایتھلیٹکس دستے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ریلائنس فاؤنڈیشن ایتھلیٹکس کے ڈاےریکٹر جیمس ہلیئر نے کہا، “ہم نیشنل گیمز کو لے کر واقعی پر جوش ہیں۔ یہ ہمارے کھلاڑیوں کے لیے اپنی فٹنس کو جانچنے کا بہترین موقع ہے اور وہ کتنی اچھی تربیت کر رہے ہیں۔ یہ اندازہ کرنے کا موقع ہے کہ آیا ہمارے کھلاڑی بہت سارے تمغے جیٹیں گے یہ ہمارے لیےبہت اہم سال ہے کیونکہ ہمارے زیادہ تر کھلاڑی 2025 میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ کی تیاری کر رہے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے کلک کریں

https://www.instagram.com/p/DFSfLDRtUdY/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=MzRIODBiNWFIZA 

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

PM Kisan Yojana: وزیر اعظم کسان یوجنا کی 24ویں قسط سے متعلق بڑی اپ ڈیٹ! اکتوبر کے 16 دن گزر گئے، جانیے کب مل سکتا ہے یہ تحفہ

وزیر اعظم کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت کروڑوں کسانوں کو 24ویں قسط کا انتظار…

33 minutes ago

Amit Shah Congratulates ABVP: اڈیشہ کے طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی کا دبدبہ، امت شاہ نے دی مبارک باد، 13 یونیورسٹیوں میں کامیابی

اڈیشہ کے طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی نے کئی یونیورسٹیوں میں اپنی…

36 minutes ago

World Cup 2027: ورلڈ کپ 2027 کے لیے بمراہ کی یہ کیسی تیاری؟ 2023 کے بعد اب تک کھیلے ہیں صرف 2 ون ڈے میچ

حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی گئی گھریلو ون ڈے سیریز میں بھی…

40 minutes ago

Supreme Court: بچوں کو انٹرنیٹ سے محروم کرنا درست نہیں، یہ بھی ان کا بنیادی حق ہے- سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر بچوں کے انٹرنیٹ استعمال پر پابندی لگائی گئی تو…

1 hour ago