قومی

Rahul Gandhi targets Kejriwal: ’’کیجریوال جی، 2025 آ گیا، جمنا میں کب ڈبکی لگائیں گے…‘‘، عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر پر راہل گاندھی کا بڑا حملہ

نئی دہلی: ان دنوں ملک کی راجدھانی دہلی کی سیاست میں جمنا ندی کی آلودگی کو لے کر کافی بحث چل رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال دہلی کے لوگوں سے جمنا کی صفائی کے لیے ایک اور موقع مانگ رہے ہیں، جس کے بعد کانگریس اور بی جے پی ان پر حملہ آور ہیں۔

اسی دوران جمعرات کے روز لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے جمنا کے کنارے پہنچ کر لوگوں سے بات کی اور اروند کیجریوال سے پوچھا کہ اب تو 2025 آگیا، آپ جمنا میں کب ڈبکی لگائیں گے؟

کانگریس ایم پی راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ شیئر کی اور کیپشن میں لکھا، ’’کیجریوال جی، اب تو 2025 آ گیا، آپ جمنا میں کب ڈبکی لگائیں گے؟ دہلی انتظار کر رہی ہے!‘‘

 

راہل گاندھی نے اس پوسٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کیا۔ اس ویڈیو میں راہل گاندھی لوگوں سے بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس دوران اروند کیجریوال پر حملہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں کیجریوال نے وعدہ کیا تھا کہ وہ جمنا ندی میں ڈبکی لگائیں گے، لیکن آج تک یہ وعدہ پورا نہیں ہوا۔ 2025 آچکا ہے اور اس اعلان کو پانچ سال گزر چکے ہیں، لیکن کیجریوال نے جمنا کی صفائی کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ہے۔

ویڈیو میں جمنا میں بڑھتے ہوئے کچرے اور آلودگی پر بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ جمنا کے پانی میں گندگی بڑھ گئی ہے اور اس کے لیے کیجریوال ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیجریوال نے جمنا کی صفائی کو محض ایک جملہ بنا دیا ہے جو عوام سے ووٹ حاصل کرنے کا ایک طریقہ بن کر رہ گیا ہے۔

راہل گاندھی نے مقامی لوگوں سے بات کی، جنہوں نے بتایا کہ پہلے کئی لوگ جمنا میں نہانے آتے تھے، لیکن اب پانی میں گندگی کی وجہ سے بہت کم لوگ یہاں آتے ہیں۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ اب یہاں کے پانی میں نہانا بہت خطرناک ہوگیا ہے، کیونکہ یہ گندا اور آلودہ ہوچکا ہے۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک اور پوسٹ کی، جس میں انہوں نے لکھا، ’’ہمیں جمنا کو صرف ایک واٹر باڈی نہیں ،ایک زندہ انسان کے طور پر دیکھنا ہوگا۔ ہمیں اس کی عزت رکنی ہوگی۔ جب حکومت نے جمنا کو اس کے حال پر چھوڑ دیا ہے۔ تب ہمیں مل  کر اس کی حالت میں بدلاؤ کے لیے قدم بڑھانا ہوگا۔

 

 انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ اگر ان کے پاس جمنا کی صفائی کے لیے کوئی تجویز ہے تو وہ انہیں بھیجیں۔ راہل گاندھی نے تجاویز بھیجنے کے لیے پوسٹ کے ساتھ ایک لنک بھی شیئر کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

7 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

8 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

8 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

9 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

10 hours ago