قومی

IMD Weather Forecast: دہلی میں دھند کے بعد بھی بڑھ رہی ہے گرمی، آئی ایم ڈی نے جاری کیا الرٹ

آج 31 جنوری کو بھی دہلی میں صبح کے وقت گھنی دھند چھائی ہوئی تھی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس رہ سکتا ہے۔  اس کے بعد کل فروری کی شروعات سے ہی رات کے درجہ حرارت میں اضافہ تو دیکھنے کو ملے گا ہی لیکن دن کے وقت کے درجہ حرارت میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوگا۔

دارالحکومت دہلی میں صبح کے وقت کافی دھند چھائی ہوئی ہے لیکن درجہ حرارت بھی ہر روز بڑھ رہا ہے۔  دوپہر میں تیز دھوپ کی وجہ سے دن کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا، لیکن اس کے ساتھ ہی دہلی والوں کو آلودگی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  فضائی آلودگی کی سطح انتہائی خراب زمرے میں ہے۔  حالانکہ دہلی میں بہت جلد بارش ہونے والی ہے، جس سے موسم میں تبدیلی دیکھنے کو ملے گی اور ہوائی آلودگی میں بھی کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

درحقیقت یکم فروری کو تازہ مغربی ڈسٹربنس کے ایکٹیو ہونے کی وجہ سے دن کے وقت بڑھتے ہوئے درجہ حرارت میں کچھ کمی آئے گی اور 3 اور 4 فروری کو شدید بارش کا امکان ہے۔ جس سے سورج دیکھائی نہیں دے گا اور لوگوں کو ٹھنڈ کا احساس بھی  رہے گا۔

فضائی آلودگی

آلودگی کی بات کریں تو دہلی کا AQI 300 کو پار کر رہا ہے۔  مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ  کی  اپ ڈیٹ کے مطابق، دہلی کا اوسط AQI 350 درج ہوا ہے  جو بہت خراب مانا جاتا ہے۔   آپ کو بتا دیں کہ اگر کسی علاقے کا AQI صفر سے 50 کے درمیان ہے تو  اسے  ’اچھا‘ سمجھا جاتا ہے،  اگر AQI 51 سے 100 ہے تو اسے ’اطمینان بخش‘ سمجھا جاتا ہے،  اگر AQI 101 سے 200 کے درمیان ہے تو اسے  ’میڈیم‘ سمجھا جاتا ہے۔  اگر کسی جگہ کا AQI 201 سے 300 کے درمیان ہے تو اس علاقے کا AQI ’خراب‘ سمجھا جاتا ہے۔ اگر AQI 301 سے 400 کے درمیان ہے تو یہ ’بہت خراب‘ ہے اور اگر AQI 401 سے 500 کے درمیان ہے تو یہ حطرناک   سمجھا جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

ICC Rankings: آئی سی سی رینکنگ: کیریئر کے تیسرے ہی ون ڈے میچ میں 5 وکٹیں، ویشنوِی شرما نے 53 مقام کی چھلانگ لگائی

ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی نوجوان اسپنر ویشنوِی شرما نے آئی سی سی ویمنز ون…

54 minutes ago

Parlay Missile Successful Test: پرلے میزائل کا کامیاب تجربہ، دورانِ پرواز راستہ بدلنے کی صلاحیت نے بڑھائی اہمیت

ڈی آر ڈی او کے تیار کردہ پرلے میزائل کا اڈیشہ کے چندی پور میں…

1 hour ago

Netan Yahu Crisis: اسرائیل میں نیتن یاہو کی کرسی پر خطرہ؟ عرب جماعتیں گادی آئزنکوٹ کی حمایت کے لیے تیار، لیکن رکھی بڑی شرط

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔…

3 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

4 hours ago