اسپورٹس

IND vs ENG 3rd T20: راجکوٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو 26 رنز سے دی شکست

IND vs ENG 3rd T20: انگلینڈ نے منگل کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں ٹیم انڈیا کو 26 رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا تھا۔ اس کے جواب میں ٹیم انڈیا صرف 145 رنز بنا سکی۔ انگلینڈ نے اس جیت کے ساتھ سیریز میں واپسی کر لی ہے۔ تاہم ہندوستان اب بھی 2-1 سے آگے ہے۔ راجکوٹ میں بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے 40 رنز بنائے۔ جبکہ ورون چکرورتی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ نے نصف سنچری اسکور کی۔

انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز ہی بنا سکی۔ اس کے لیے ہاردک پانڈیا نے 40 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ انہوں نے 2 چھکے اور 1 چوکا لگایا۔ اکشر پٹیل نے 15 رنز جوڑے۔ انہوں نے 2 چوکے لگائے۔ محمد شانی نے 1 چھکے کی مدد سے 7 رنز بنائے۔ اس طرح بھارت کو 26 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

خراب رہی ٹیم انڈیا کی شروعات

ٹیم انڈیا کی شروعات خراب رہی۔ اوپنر سنجو سیمسن صرف 3 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ انہیں جوفرا آرچر نے آؤٹ کیا۔ سیمسن کے بعد ابھیشیک شرما کی وکٹ گری۔ وہ 14 گیندوں میں 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ابھیشیک نے 5 چوکے لگائے۔ تلک ورما چوتھے نمبر پر بلے بازی کرنے آئے۔ وہ 18 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کپتان سوریہ کمار یادو 14 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ واشنگٹن سندر صرف 6 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں- IND vs ENG 3rd T20: ورون چکرورتی نے اکیلے واپس بھیجی انگلینڈ کی آدھی ٹیم، بھارت میں پہلی بار کیا یہ کارنامہ

انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ کی طوفانی نصف سنچری

بین ڈکٹ ٹیم کی جانب سے اوپنر کے طور پر بیٹنگ کرنے آئے۔ انہوں نے 28 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 51 رنز بنائے۔ ڈکٹ نے 7 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ لیونگ اسٹون نے 24 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 43 رنز بنائے۔ انہوں نے 5 چھکے اور 1 چوکا لگایا۔ کپتان جوس بٹلر نے 24 رنز کا حصہ ڈالا۔ فلپ سالٹ 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس طرح انگلینڈ نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Adani Green Energy: اڈانی گرین انرجی نے صرف 14 ماہ میں بیٹری اسٹوریج کی صلاحیت 6.63 گیگاواٹ گھنٹے تک بڑھائی

اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ (اے جی ای ایل) نے جمعرات کو بتایا کہ اس نے…

8 minutes ago

UPSC Centenary Celebrations: حکومت مائی باپ نہیں، شہری دیوو بھوا، یہی یو پی ایس سی کے نئے دور کا منتر ہے: وزیراعظم

وزیر اعظم نے کہا کہ سرکاری ملازمت کے لیے ایسے نوجوانوں کا انتخاب ضروری ہے…

1 hour ago

Ram Nath Kovind 79th Birthday: سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی یوم پیدائش، امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے دی مبارکباد

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے رام ناتھ کووند کو یوم پیدائش کی مبارکباد دیتے…

1 hour ago

100 Years of UPSC: یو پی ایس سی کے 100 سال مکمل، وزیراعظم مودی نے جاری کیا یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ

وزیر اعظم نے یو پی ایس سی کی صدی تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

PM Modi Niti Shatakam Shlok: پی ایم مودی نے شیئر کیا نیتی شتکم کا طاقتور اشلوک، بتایا ’امرت‘ ملنے تک کیوں نہیں رکے دیوتا

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بھرتری ہری کی ’نیتی شتکم‘ کا ایک شعر شیئر کیا،…

2 hours ago