Bharat Express DD Free Dish

Palash Muchhal Vidyan Mane Allegations: دوسری لڑکی کے ساتھ بیڈ روم میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے پلاش مچھل؟ اسمرتی کی ٹیم نے کر دی تھی پٹائی؛ اداکار نے کیا بڑا انکشاف

اداکار ودیان مانے نے پلاش مچھل پر دھوکہ دہی اور افیئر سے متعلق سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ پلاش نے ان تمام دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی کی بات کہی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ اس معاملے پر اداکار نے آخر کیا کچھ کہا ہے؟

میوزک کمپوزر اور فلم ڈائریکٹر پلاش مچھل کی ذاتی زندگی ان دنوں مسلسل سرخیوں میں ہے۔ بھارتی خاتون کرکٹر اسمرتی مندھانا سے شادی ٹوٹنے کے بعد اب ان کے بچپن کے دوست اور اداکار ودیان مانے نے پلاش پر کئی سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ودیان نے حال ہی میں ایک میڈیا گروپ کو دیے گئے انٹرویو میں بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پلاش کو دوسری خاتون کے ساتھ بستر پر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا، جس کے بعد غصے میں آ کر اسمرتی مندھانا کی ٹیم نے پلاش کی خوب پٹائی کر دی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے پلاش سمیت پورے خاندان پر بھی شدید تنقید کی۔ آئیے جانتے ہیں کہ اداکار نے آخر کیا کچھ کہا؟

کیا ودیان مانے نے پلاش کی پول کھول دی؟

34 سالہ اداکار ودیان مانے نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ پلاش اور اسمرتی کی شادی کی تیاریوں میں شامل تھے۔ انہوں نے کہا،“میں بھی پلاش اور اسمرتی کی شادی کی تیاریوں میں موجود تھا۔ پلاش مچھل کو دوسری عورت کے ساتھ بستر پر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔ وہ منظر بہت خوفناک تھا۔ اس کے بعد غصے میں آ کر اسمرتی کی ٹیم نے پلاش کی زبردست پٹائی کی۔ پلاش کا پورا خاندان ہی نہایت گھٹیا ہے۔”

40 لاکھ کی دھوکہ دہی کا پرانا الزام

ودیان نے پلاش پر 40 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کا الزام بھی لگایا۔ ان کا کہنا ہے کہ پلاش نے ان سے پیسے لیے مگر کوئی کام نہیں کیا، اور جب پیسے واپس مانگے تو دھمکیاں ملنے لگیں۔ ودیان اسمرتی مندھانا کے بچپن کے دوست ہیں اور پلاش کے ساتھ فلم میں کام بھی کر چکے ہیں، اسی وجہ سے وہ دونوں کے درمیان کی باتوں سے بخوبی واقف ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

پلاش مچھل نے کیا کہا؟

پلاش مچھل نے ودیان کے الزامات پر خاموشی توڑتے ہوئے وضاحت پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان پر لگائے گئے تمام الزامات مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی سچائی نہیں۔ پلاش کا کہنا ہے کہ یہ سب ان کی شبیہ خراب کرنے کی سازش ہے۔ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ان کے وکیل شریانسھ مٹھارے اس معاملے کی جانچ کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں ضروری قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تاہم پلاش نے ودیان کے دیگر دعوؤں، جیسے دوسری لڑکی کے ساتھ پکڑے جانے یا مبینہ پٹائی کے بارے میں فی الحال کوئی واضح تبصرہ نہیں کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read