Bharat Express DD Free Dish

Champions Trophy 2025: ہندوستان کوفائنل سے 48 گھنٹے پہلے لگا بڑا جھٹکا، ٹیم میں لوٹا نیوزی لینڈ کا نمبر-1 کھلاڑی

ہندوستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان چمپئنزٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ اس خطابی مقابلے سے پہلے بڑا سوال ہے کہ نیوزی لینڈ کے تیزگیند بازمیٹ ہینری کھیلیں گے یا نہیں؟ یہ کھلاڑی سیمی فائنل میچ میں کیچ لپکنے کے دوران زخمی ہوگیا تھا، لیکن اب کیوی کوچ گیری اسٹیڈ نے ان سے متعلق بڑا اپڈیٹ دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے تیزگیند بازمیٹ ہینری

نیوزی لینڈ کے تیزگیند بازمیٹ ہینری پرہندوستانی فینس کی بڑی دلچسپی ہے کیونکہ یہ کھلاڑی اگرفائنل میں نہیں کھیلتا تو ٹیم انڈیا کوبڑا فائدہ ہوگا۔ تاہم انہیں لے کرایک بڑی خبرسامنے آئی ہے جوٹیم انڈیا کے لئے کسی جھٹکے سے کم نہیں نہیں۔ دراصل، نیوزی لینڈ کے چیف کوچ گیری اسٹیڈ نے جانکاری دی کہ میٹ ہینری ایک بارپھرٹیم سے جڑگئے ہیں۔ وہ نیٹس پرگیند بازبھی کرنے لگے ہیں۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فائنل میچ میں کھیلن یا نہ کھیلنے کے موضوع پر ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

گیری اسٹیڈ نے ہینری پردیا بڑا اپڈیٹ

چمپئنز ٹرافی فائنل سے پہلے ایک پریس کانفرنس میں نیوزی لینڈ کے چیف کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ ٹیم کو امید ہے کہ ہینری اس مقابلے کے لئے ٹھیک ہوجائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گیند بازکے کندھے سے نچلے حصے میں ابھی بھی درد ہے اوران کی فراہمی ابھی تک پتہ نہیں ہے۔ حالانکہ اسٹیڈ نے یہ بھی کہا کہ ہینری نیٹس پرگیند بازی کرنے لگے ہیں۔ اسٹیڈ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے لئے مثبت بات یہ ہے کہ وہ واپس آکر گیند بازی کررہے ہیں۔ ہم نے ان کا اسکین کروایا ہے اور ہم انہیں اس میچ میں کھیلنے کا ہرموقع دیں گے، لیکن ابھی تک کچھ فائنل نہیں ہے۔

میٹ ہینری کے کندھے میں درد ہے

میٹ ہینری کوبدھ کے روزجنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل میں کندھے پرچوٹ لگ گئی تھی۔ حالانکہ وہ میدان چھوڑنے کے بعد دوبارہ فیلڈ پر واپس آگئے تھے، لیکن کپتان سینٹنر نے ان کی حالت کے بارے میں اپڈیٹ دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہینری کے کندھے میں ابھی بھی درد ہے اور ٹیم کو فیصلہ لینے سے پہلے کچھ دن انتظار کرنا پڑے گا۔

میٹ ہینری کیوں ہیں خطرناک

میٹ ہینری ٹیم انڈیا کے لئے اس لئے خطرناک ہیں کیونکہ ان کی لائن لینتھ اوررفتار ہمیشہ ہندوستانی بلے بازوں کو پریشان کرتا ہے۔ سال 2023 کی شروعات سے آج تک کے اعدادوشمار کو اگردیکھیں تو یہ کھلاڑی سب سے زیادہ انٹرنیشنل وکٹ لینے والا گیند باز ہے۔ میٹ ہینری نے 66 اننگوں میں 136 انٹرنیشنل وکٹ لئے ہیں۔ واضح ہے کہ ٹیم انڈیا کبھی نہیں چاہے گی کہ میٹ ہینری چمپئنز ٹرافی کے فائنل کے لئے فٹ ہوں۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read