Bharat Express

Angelo Mathews: اینجلو میتھیوز نے شکیب الحسن پر کسا  طنز ، کہا- میں نے کبھی کسی ٹیم کو اتنا نیچے گرتے نہیں دیکھا

اینجلو میتھیوز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں 15 سال سے کھیل رہا ہوں۔ میں نے کبھی کسی ٹیم کو اس سطح پر گرتے  نہیں دیکھا۔

اینجلو میتھیوز نے شکیب الحسن پر کسا  طنز ، کہا- میں نے کبھی کسی ٹیم کو اتنا نیچے گرتے نہیں دیکھ

Angelo Mathews: ورلڈ کپ 2023 میں پہلا تنازعہ 38ویں لیگ میچ میں دیکھا گیا، جو پیر 6 نومبر کو دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں بنگلہ دیش کا مقابلہ سری لنکا سے ہوا اور اس میچ کے دوران ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ۔جس نے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ بدل کر رکھ دی۔ سری لنکن بلے باز اینجلو میتھیوز کو ٹائم آؤٹ (وقت پر کریز پر نہ پہنچنے پر آؤٹ) دیا گیا۔جس کی وجہ سے ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ میچ کے بعد اینجلو میتھیوز نے بنگلہ دیشی ٹیم اور ٹیم کے کپتان شکیب الحسن پر خوب طنز بھرے جملے برسائے۔

اینجلو میتھیوز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں 15 سال سے کھیل رہا ہوں۔ میں نے کبھی کسی ٹیم کو اس سطح پر گرتے  نہیں دیکھا۔ یہ شکیب الحسن اور بنگلہ دیش کے لئے  بے عزتی  کی بات تھی۔اگر وہ اس طرح کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں تو اس میں بہت بڑی خرابی ہے، بلکہ صرف توہین ہے، آج تک میں میرے دل میں  شکیب کی بہت عزت تھی ، لیکن اس نے سب کچھ کھو دیا، ہم پاس ویڈیو ثبوت ہیں، ہم اسے  بعد میں ظاہر کریں گے اور دنیا کے سامنے لائیں گے۔ یہ بنگلہ دیش تھا تو ایسا ہوا، اس لئے ایسا ہوا ،مجھے نہیں لگتا کہ کسی اور ٹیم نے ایسا کیا ہوگا۔”

ساتھ ہی جب ان سے پوچھا گیا کہ بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں سے مصافحہ نہ کرنے والے اپنے ہی کھلاڑیوں کے رویے کے بارے میں کیا کہیں گے تو اینجلو میتھیوز نے کہا کہ اگر وہ ہماری عزت کریں گے تو ہم ان کا احترام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ان کی عزت کرتے ہیں جو آپ کی عزت کرتے ہیں۔بنگلہ دیش کو پہلے کرکٹ کا احترام کرنا ہوگا اور پھر احترام کا مطالبہ کرنا ہوگا۔ہم سب کرکٹ کے امبیسڈر ہیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے یہ میچ 3 وکٹوں کے مارجن سے جیت لیا۔ بعد میں میتھیوز نے شکیب کی وکٹ حاصل کی۔

بھارت ایکسپریس