انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) صرف کرکٹ کا ہی نہیں، بلکہ گلیمر، تفریح اور جذبات کا سنگم بھی ہے۔ جہاں کھلاڑی اپنی پرفارمنس سے سرخیوں کے کئی رنگ اپنی زندگی میں بھرتے ہیں، دوسری جانب چیئر لیڈرز نے اپنی انرجی اور رقص سے اسٹیڈیم کا ماحول بدل دیتی ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک وقت تھا، جب آئی پی ایل کی ایک چیئر لیڈراپنے ہی بھائی کی وکٹ گرنے پر ڈانس کرتی ہوئی نظر آئیں۔ وہ بھائی کوئی عام کرکٹر نہیں تھا ،بلکہ دنیا کے عظیم آل راؤنڈرز میں سے ایک تھا۔
اس لیجنڈ کی بہن بنی تھی آئی پی ایل کی چیئر لیڈر
جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر جیک کیلس کی بہن جینین کیلس 2009 میں آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز (CSK) کی چیئر لیڈر ٹیم کا حصہ تھیں۔ اس وقت آئی پی ایل کا دوسرا سیزن ہندوستان سے باہرجنوبی افریقہ میں کھیلا جا رہا تھا، کیونکہ ملک میں عام انتخابات تھے۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ اسی سیزن میں جیک کیلس رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) کی ٹیم کے لیے کھیل رہے تھے۔
جب ایک بہن نے اپنے بھائی کی وکٹ پر کیا رقص
آئی پی ایل 2009 کے دوران سی ایس کے کا مقابلہ آر سی بی سے ہوا۔ جیک کیلس کے آؤٹ ہوئے، تومیدان میں موجود جینین کیلس نے اپنے گروپ کے ساتھ بھائی کے آؤٹ ہونے پر رقص کرجشن منایا۔ بہت سے لوگوں کو یہ جان کر حیرت ہوئی کہ خوشی سے ناچ رہی چیئر لیڈر،اس کھلاڑی کی بہن تھی جو ابھی آؤٹ ہوا تھا۔
جیک کیلس کا ردعمل
بعد میں جب جیک کیلس سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا، اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑا۔ جینین اپنے کام کے لیے ایماندار تھی اور مجھے اس پر فخر ہے۔ اب میں اس کےسامنے کچھ زیادہ ہی احتیاط سے کھیلوں گا، اگر وہ مخالف ٹیم کے لیے چیئر لیڈر ہوتی ہے۔
جینین اب ایک فزیو تیھراپسٹ بن چکی ہے
آئی پی ایل کے گلیمر کا حصہ بننے کے بعد اب جینین نے زندگی میں ایک نئی راہ چن لی ہے۔ انہوں نے ایک فزیو تیھراپسٹ کے طور پر اپنا کیریئر بنانے کے لیے چیئرلیڈنگ چھوڑ دی۔ آج جینین لندن میں رہتی ہے اور ایک پیاری بیٹی کی ماں بھی ہیں۔ وہ اکثر اپنے بھائی جیک کیلس کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں اور مداح ان کے بانڈ کو پسند کرتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


