Bharat Express DD Free Dish

 Indian pacer Mohammed Shami: محمد شامی اگر 400 سے زائد وکٹیں لینے کے بعد بھی ٹیم سے باہر ، عرفان پٹھان نے اٹھایا سوال

عرفان پٹھان نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد شامی کوئی ایسے کھلاڑی نہیں ہیں، جو چند میچ کھیل کر غائب ہو گئے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شامی کے نام 450 سے 500 کے قریب بین الاقوامی وکٹیں ہیں، جو اپنے آپ میں ایک بہت بڑا ریکارڈ ہے۔

بھارت کے خطرناک تیز گیندباز محمد شامی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کو خطاب دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، لیکن اس کے باوجود وہ طویل عرصے سے قومی ٹیم سے باہر چل رہے ہیں۔ محمد شامی پہلے انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوئے تھے، قابل ذکر بات یہ ہےکہ ناب وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی مسلسل اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں، پھر بھی سلیکٹرز کی جانب سے انہیں موقع نہیں دیا جا رہا۔محمد شامی کی ٹیم انڈیا میں عدم شمولیت پر سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے کھل کر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے نہ صرف سلیکشن کمیٹی پر سوال اٹھائے بلکہ شامی کو ٹیم میں واپسی کا ایک ’’آخری اور مؤثر‘‘ طریقہ بھی بتایا،

عرفان پٹھان نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد شامی کوئی ایسے کھلاڑی نہیں ہیں، جو چند میچ کھیل کر غائب ہو گئے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شامی کے نام 450 سے 500 کے قریب بین الاقوامی وکٹیں ہیں، جو اپنے آپ میں ایک بہت بڑا ریکارڈ ہے۔ عرفان کے مطابق اگر کوئی بولر 400 سے زائد وکٹیں لینے کے بعد بھی ٹیم سے باہر ہو جائے اور اس کی فٹنس پر سوال اٹھائے جائیں تو یہ حیران کن بات ہے، لیکن کرکٹ میں ایسا اکثر ہوتا ہے اور کھلاڑی کو بار بار خود کو ثابت کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شامی اب تک 200 اوورز سے زیادہ گیندبازی کر چکے ہیں، اس کے بعد فٹنس پر سوال اٹھانا بے معنی لگتا ہے۔ عرفان پٹھان کے مطابق فٹنس اگر مسئلہ تھی تو وہ شامی پہلے ہی ثابت کر چکے ہیں، اب مزید کیا بہتری چاہیے، یہ صرف سلیکشن کمیٹی ہی جانتی ہے۔

عرفان پٹھان نے شامی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ان کی جگہ ہوتے تو آئی پی ایل میں جا کر زبردست کارکردگی دکھاتے۔ ان کے مطابق آئی پی ایل ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جسے پوری دنیا دیکھتی ہے۔ نئی گیند سے پرانی لے میں وکٹیں لے کر اگر شامی وہاں دھماکہ کرتے ہیں تو کوئی بھی سلیکٹر انہیں نظر انداز نہیں کر سکتا۔ عرفان نے کہا کہ آئی پی ایل میں شاندار پرفارمنس کے بعد شامی ایک بار پھر قومی ٹیم کے اسکواڈ میں اپنی جگہ بنا سکتے ہیں۔آخر میں عرفان پٹھان نے واضح کیا کہ محمد شامی جیسے تجربہ کار بولر کے لیے ٹیم انڈیا کے دروازے بند نہیں ہونے چاہئیں، کیونکہ ان کا تجربہ اور صلاحیت اب بھی ٹیم کے بہت کام آ سکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read