Bharat Express DD Free Dish

India hits record-extending score: ٹی-20 کرکٹ میں بھارت کا نیا عالمی ریکارڈ، 200 سے زائد اسکور کا 44ویں مرتبہ دہرایا کارنامہ

ناگپور میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 میں بھارت کا دھواں دار مظاہرہ۔ اس مقابلے کے دوران ابھیشیک شرما ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹی20 کرکٹ میں سب سے کم گیندوں میں 5000 رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

ناگپور: بھارتی ٹیم نے مردوں کی ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے 200 سے زائد اسکور کا عالمی ریکارڈ 44ویں مرتبہ قائم کر دیا۔ یہ شاندار کامیابی نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی20 مقابلے میں حاصل ہوئی، جو ناگپور کے ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز بنائے، جو کہ ٹی20 انٹرنیشنل میں بھارت کا 44واں 200 پلس اسکور ہے۔ اس فہرست میں جنوبی افریقہ دوسرے نمبر پر (8 مرتبہ)، آسٹریلیا تیسرے نمبر پر (7 مرتبہ)، سری لنکا چوتھے نمبر پر (6 مرتبہ) جبکہ مجموعی ٹی20 کرکٹ میں بھی بھارت نے سومرسیٹ (40 مرتبہ) کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ابھیشیک شرما کا تاریخی کارنامہ

بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 84 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور 8 فلک شگاف چھکے شامل تھے۔ اسی اننگز کے دوران ابھیشیک شرما ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹی20 کرکٹ میں سب سے کم گیندوں میں 5000 رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے یہ سنگ میل 2988 گیندوں میں عبور کیا، جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر آندرے رسل کے نام تھا۔ ابھیشیک شرما کی 22 گیندوں پر نصف سنچری بھارت کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے تیز ففٹی ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ کے ایل راہل (23 گیندیں، آکلینڈ 2020) اور روہت شرما (23 گیندیں، ہیملٹن 2020) کے نام تھا۔ اس میچ میں بھارتی کپتان سوریہ کمار یادو نے 22 گیندوں پر 32 رنز بنائے، جن میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ ہاردک پانڈیا نے 16 گیندوں پر 25 رنز جوڑے، جبکہ اختتامی اوورز میں رنکو سنگھ نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ناٹ آؤٹ 44 رنز (20 گیندیں) اسکور کیے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے گیند بازی کرتے ہوئے لیگ اسپنر ایش سوڈھی نے خطرناک ثابت ہو رہے ابھیشیک شرما کو آؤٹ کیا، جبکہ فاسٹ بولر جیکب ڈفی نے 2 وکٹیں لے کر 27 رنز دیے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔