Bharat Express DD Free Dish

India Vs South Africa: آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ سپر-8 میں بھارت اور جنوبی افریقہ ہوں گے آمنے سامنے، ٹیم انڈیا کا ریکارڈ شاندار

بھارتی ٹیم کو سپر 8 مرحلے کے اس اہم مقابلے میں ان کھلاڑیوں کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھنی ہوگی تاکہ جیت کے ساتھ مہم کا آغاز کیا جا سکے۔ سپر 8 مرحلے کا یہ میچ نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم، احمد آباد میں ہوگا۔ اس مقابلے میں جنوبی افریقہ کے پانچ کھلاڑی ایسے ہیں جن سے بھارتی ٹیم کو خاص طور پر ہوشیار رہنا ہوگا۔

احمد آباد: اتوار کو ٹی-20 ورلڈ کپ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان اہم مقابلہ کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں سپر 8 مرحلے کا آغاز فتح کے ساتھ کرنا چاہیں گی۔ ٹی-20 فارمیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک مجموعی طور پر 35 میچ کھیلے جا چکے ہیں، جن میں بھارت کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں بھی جنوبی افریقہ کے خلاف بھارت کا ریکارڈ بہتر رہا ہے۔ 2006 سے اب تک بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان 35 ٹی20 میچ ہوئے ہیں۔ ان میں بھارت نے 21 میچ جیتے، جبکہ جنوبی افریقہ 13 مقابلوں میں کامیاب رہا۔ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔ ٹی20 ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان 7 میچ کھیلے گئے ہیں، جن میں سے بھارت نے 5 میں کامیابی حاصل کی، جن میں 2024 کا فائنل بھی شامل ہے۔

ورلڈ کپ میں یادگار مقابلے

بھارت نے 2007 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو 37 رنز سے شکست دی تھی۔ 2009 میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 12 رنز سے ہرایا۔ 2010 میں بھارت نے 14 رنز سے کامیابی حاصل کی، جبکہ 2012 میں ایک سنسنی خیز مقابلے میں صرف 1 رن سے جیت درج کی۔  2014 میں بھارت نے 6 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ 2022 میں جنوبی افریقہ نے 5 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔ بعد ازاں 2024 کے فائنل میں بھارت نے 7 رنز سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کی۔ بھارتی ٹیم کو سپر 8 مرحلے کے اس اہم مقابلے میں ان کھلاڑیوں کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھنی ہوگی تاکہ جیت کے ساتھ مہم کا آغاز کیا جا سکے۔ سپر 8 مرحلے کا یہ میچ نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم، احمد آباد میں ہوگا۔ اس مقابلے میں جنوبی افریقہ کے پانچ کھلاڑی ایسے ہیں جن سے بھارتی ٹیم کو خاص طور پر ہوشیار رہنا ہوگا۔

1. ڈیوڈ ملر: ڈیوڈ ملر بھارت کے لیے بڑا خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ ٹی20 فارمیٹ میں بھارت کے خلاف جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز انہی کے بلے سے آئے ہیں۔ ملر نے 28 میچوں میں 146 کے اسٹرائیک ریٹ سے 563 رنز بنائے ہیں۔ اس ورلڈ کپ میں بھی ان کی حالیہ فارم شاندار رہی ہے۔

2. ایڈن مارکرم: جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم بھی بھارت کے لیے دردِ سر بن سکتے ہیں۔ انہوں نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں اب تک 4 میچوں میں 187 کے اسٹرائیک ریٹ سے 178 رنز بنائے ہیں۔ فارم میں ہونے کی صورت میں وہ کسی بھی میچ کا رخ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

3. کوئنٹن ڈی کوک: کوئنٹن ڈی کوک کو بھارتی بولنگ اٹیک خوب راس آتا ہے۔ انہوں نے بھارت کے خلاف 15 میچوں میں 149 کے اسٹرائیک ریٹ سے 507 رنز بنائے ہیں۔ وہ بھارت کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے جنوبی افریقی بلے بازوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

4. ریان رکیلٹن: وکٹ کیپر بلے باز ریان رکیلٹن پاور پلے میں جارحانہ بیٹنگ کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں انہوں نے 4 میچوں میں 190 کے اسٹرائیک ریٹ سے 145 رنز اسکور کیے ہیں۔ ان کی تیز رفتار بیٹنگ میچ کا پانسہ پلٹ سکتی ہے۔

5. لنگی نگیڈی: تیز گیندباز لنگی نگیڈی اس ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے سب سے کامیاب بولر رہے ہیں۔ انہوں نے 3 میچوں میں 8 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ بھارت کے خلاف بھی ان کا ریکارڈ متاثر کن ہے، جہاں وہ 9 میچوں میں 16 وکٹیں لے چکے ہیں۔

بھارت کی ٹیم:

سوریہ کمار یادو (کپتان)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، ابھیشیک شرما، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، رنکو سنگھ، واشنگٹن سندر، ارشدیپ سنگھ، ورون چکرورتی، جسپریت بمراہ، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، محمد سراج، کلدیپ یادو، اکشر پٹیل۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم:

ایڈن مارکرم (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، ریان رکیلٹن، ڈیوالڈ بریوس، ٹرسٹن اسٹبس، جیسن اسمتھ، جارج لنڈے، کوربن بوش، کاگیسو ربادا، اینرک نورکیا، کوینا مفاکا، ڈیوڈ ملر، مارکو ینسن، کیشو مہاراج، لنگی نگیڈی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read