انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل، 16 جون کو تازہ خواتین رینکنگ جاری کی، جس میں ہندوستانی کھلاڑی شری چرنی نے گیند بازی رینکنگ میں اپنے کیریئر کی بہترین رینک حاصل کرتے ہوئے لمبی چھلانگ لگائی۔ چرنی نے خواتین ٹی-20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف شاندار گیند بازی کی تھی اور تین وکٹ حاصل کئے تھے۔ اس میچ میں سب سے بہترین پلیئرکا خطاب جیتنے والی دپتی شرما بھی گیند بازی رینکنگ میں 5 مقام اوپرآکرٹاپ-5 میں شامل ہوگئی ہیں۔ ٹی-20 آل راونڈررینکنگ کی بات کریں تو دپتی شرما نے اس میں بھی چھلانگ لگائی ہے، اس میں امیلیا کیر سے نمبر-1 کا تاج چھن گیا ہے۔
دوسرے مقام پر پہنچی شری چرنی
بائیں ہاتھ کی آف اسپنر شری چرنی آئی سی خواتین گیند بازی رینکنگ میں 5 مقام اوپرآکردوسرے مقام پرقابض ہوگئی ہیں۔ ان کے 728 ریٹنگ پوائنٹ ہوگئے ہیں۔ پہلے نمبرپرانگلینڈ کی لنسی اسمتھ بنی ہوئی ہیں۔ انگلینڈ کی لارین بیل دوسرے مقام سے کھسک کرتیسرے نمبرپرپہنچ گئی ہیں۔ پاکستان کے خلاف میچ کی بات کریں تو شری چرنی نے اپنے 4 اووروں میں صرف 21 رن دے کرتین وکٹ حاصل کئے تھے۔ انہوں نے سائرہ جبیں، نتالیا پرویزاوررامین شمیم کوآوٹ کیا تھا۔ اس میچ کوہندوستان نے 64 رنوں سے جیتا تھا۔
دپتی شرما نے لگائی چھلانگ
پاکستان کے خلاف پلیئرآف دی میچ بنی دپتی شرما نے بھی ٹی-20 گیند بازی رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگائی ہے۔ وہ 5 مقام اوپرآکرپانچویں مقام پرپہنچ گئی ہیں۔ دپتی شرما ٹی-20 آل راونڈر رینکنگ میں 2 مقام اوپرآکرتیسرے مقام پرپہنچ گئی ہیں۔ ٹی-20 خواتین بلے بازی رینکنگ کی بات کریں تواسمرتی مندھانا پانچویں مقام پربنی ہوئی ہیں۔ ہرمن پریت کور10ویں سے 11ویں مقام پرپہنچ گئی ہیں۔ پہلے مقام پرآسٹریلیا کی جارجیا وال بنی ہوئی ہیں۔ لورا وول وارڈٹ تیسرے سے دوسرے اوربیتھ مونے دوسرے سے تیسرے مقام پرکھسک گئی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

