آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کو بڑا فائدہ ہوا ہے۔
ICC Test Rankings: ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا تیسرا راؤنڈ ختم ہوگیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے اس بارآسٹریلیا کوشکست دے کرخطاب اپنے نام کیا ہے۔ طویل عرصے کے بعد جنوبی افریقہ نے آئی سی سی ٹرافی جیتی ہے۔ دوسری جانب، آئی سی سی رینکنگ میں جنوبی افریقی ٹیم کوبھی فائدہ ہوا ہے۔ ٹیم نے اس میں چھلانگ لگانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
آسٹریلیائی ٹیم آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں نمبرون پر
آئی سی سی کی طرف سے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل ہونے کے بعد نئی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ بھلے ہی آسٹریلیائی ٹیم اس کا فائنل ہار گئی ہو، لیکن اس کے بعد بھی ٹیم ٹسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہی بنی ہوئی ہے۔ ٹیم کی ریٹنگ اس وقت بھی 123 کی ہے۔ اس درمیان جنوبی افریقہ نے فائنل توجیتا ہی، اس کے ساتھ ہی رینکنگ میں بھی ایک مقام کی چھلانگ لگائی ہے۔ یعنی ٹیم اب تیسرے نمبر سے اٹھ کر دوسرے نمبرپرپہنچ گئی ہے۔
جنوبی افریقہ کو فائنل جیت کرملا بڑا فائدہ
آئی سی سی کی ٹسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کی ریٹنگ 114 کی ہوگئی ہے۔ حالانکہ پہلے اوردوسرے نمبر کی ٹیم کے درمیان فاصلہ ابھی بھی کافی بنا ہوا ہے۔ اس درمیان انگلینڈ کی ٹیم جو اس سے پہلے تک دوسرے نمبر پر تھی، وہ اب تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔ جنوبی افریقہ کی جیت سے انگلینڈ کو ایک مقام کا نقصان ہوا ہے۔ انگلینڈ کی ریٹنگ اس وقت 113 کی چل رہی ہے۔ حالانکہ دوسرے اور تیسرے نمبرکی ٹیم کے درمیان فرق صرف ایک ہی ریٹنگ پوائنٹ کا ہے۔
آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں ٹیم انڈیا نمبر-4 پر
اس درمیان ٹیم انڈیا کی رینکنگ اور ریٹنگ میں کوئی اثرنہیں پڑا ہے۔ ٹیم ابھی بھی نمبر-4 پر ہے اوراس کی ریٹنگ 105 کی ہے۔ اب 20 جون سے ہندوستان اورانگلینڈ کے درمیان پانچ ٹسٹ میچوں کی سیریز شروع ہونے والی ہے۔ اس سیریز کے ہرمیچ کے بعد ان دونوں ٹیموں کی ریٹںگ پر اثر پڑے گا۔ جہاں ایک طرف انگلینڈ کے پاس پھر سے نمبر-2 بننے کا موقع ہے۔ وہیں ٹیم انڈیا ضرورچاہے گی کہ وہ پہلا میچ جیت کراپنی ریٹنگ میں سدھارکرے۔ اگرسیریزکا نتیجہ ہندوستان کے حق میں جاتا ہے تواس سے کافی فائدہ ہوگا۔ وہیں انگلینڈ کونقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

