آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ مقابلہ ڈارون کے مراارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ ٹیسٹ کا پہلا دن بنگلہ دیش کے تیز گیند باز حسن محمود کے نام رہا، جنہوں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے صرف 55 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔حسن محمود کی تباہ کن بولنگ کے سامنے آسٹریلیا کا مضبوط بیٹنگ آرڈر تاش کے پتوں کی طرح بکھر گیا اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں 198 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
بہترین بولنگ اسپیل کا ریکارڈ
حسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کے خلاف بنگلہ دیش کی جانب سے بہترین بولنگ اسپیل کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ محمد رفیق کے نام تھا، جنہوں نے 2006 میں آسٹریلیا کے خلاف 62 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔حسن محمود نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے 15ویں میچ میں تیسری مرتبہ ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے فاسٹ بولرز کی فہرست میں وہ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ اس فہرست میں ان سے آگے صرف شہادت حسین ہیں، جنہوں نے یہ کارنامہ 4 مرتبہ انجام دیا ہے۔خاص بات یہ ہے کہ حسن محمود نے تینوں مرتبہ ایک اننگز میں 5 وکٹیں غیر ملکی سرزمین پر حاصل کی ہیں۔
آسٹریلیا کی کارکردگی
آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیو اسمتھ نے سب سے زیادہ 71 رنز بنائے۔ تاہم اسمتھ کے علاوہ کینگروز ٹیم کے دیگر بلے باز رنز بنانے کے لیے جدوجہد کرتے نظر آئے۔ 198 رنز آسٹریلیا کا ٹیسٹ کرکٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف سب سے کم اسکور بھی ہے۔اس سے قبل 2017 میں بنگلہ دیش کے خلاف آسٹریلیا کی پوری ٹیم 217 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی تھی۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک بنگلہ دیش نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر اسکور بورڈ پر 96 رنز بنا لیے ہیں۔ شادمان اسلام 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد تنزید حسن تمیم (ناٹ آؤٹ 32 رنز) اور مومن الحق (ناٹ آؤٹ 35 رنز) نے دوسری وکٹ کے لیے 60 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری قائم کر لی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


