Bharat Express DD Free Dish

Harmanpreet Kaur on IND W vs SA W Final: ہرمن پریت کور نے جذباتی انداز میں کہا، اس بار ہم تجربہ کرنا چاہتے ہیں کہ جیت کیسی محسوس ہوتی ہے

اس سے قبل ہندوستانی ٹیم دو مرتبہ ورلڈ کپ فائنل ہار چکی ہے۔ ٹیم انڈیا کو 2022 کے کامن ویلتھ گیمز کے فائنل میں بھی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اتوار 2 نومبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف فائنل میچ سے قبل، ہندوستانی کپتان ہرمن پریت نے کہا کہ وہ اس سے قبل کئی دفعہ دل توڑنے والی شکستوں کا سامنا کر چکی ہیں۔ کپتان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ان دل کو توڑنے  والی شکستوں کو بھلا کر ورلڈ کپ جیتیں۔ فائنل میچ نوی ممبئی میں کھیلا جارہا ہے، جو بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔ اب تک صرف انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ جیتا ہے۔ اس بار خواتین کی ون ڈے کرکٹ چوتھی مرتبہ چیمپئن بننے والی ہے۔
کپتان ہرمن پریت ہوئیں جذباتی

فائنل میچ سے قبل  ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور نے جذباتی انداز میں کہا، “ہمیں معلوم ہے کہ ہارنا کیسا محسوس ہوتا ہے۔ لیکن اس بار ہم تجربہ کرنا چاہتے ہیں کہ جیت کیسی محسوس ہوتی ہے۔ امید ہے،ہمارے لیے خاص دن ہو گا۔ ہم نے بہت محنت کی ہے، اورآج  ٹیم کے لیے اپنا سب کچھ دینے کا دن ہے۔ یہ میرے اور پوری ٹیم کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔” میں جانتی ہوں کہ آخری میچ کے بعد پورے ملک کی کارکردگی ہمارے سامنے ہوگی۔
ٹیم کو کامیابی کا منتر دیا

اس سے قبل ہندوستانی ٹیم دو مرتبہ ورلڈ کپ فائنل ہار چکی ہے۔ ٹیم انڈیا کو 2022 کے کامن ویلتھ گیمز کے فائنل میں بھی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔  ٹیم انڈیا کو کامیابی کا منتر دیتے ہوئے ہرمن پریت کور نے کہا، “جب آپ ورلڈ کپ فائنل کھیلنے والے ہوں تو اس سے بڑا کوئی حوصلہ نہیں ہو سکتا۔ ٹیم پوری طرح سے تیار ہے، ایک دوسرے کو سپورٹ کر رہی ہے۔ اس سے اتحاد کا پتہ چلتا ہے اور ہم اس میچ کے لیے کتنے تیار ہیں۔ ہمیں۔ بہت پہلے سے معلوم تھا کہ ورلڈ کپ ہندوستان میں ہونے والا ہے اور اب ٹیم کو 100 فیصد دینے کا وقت آ گیا ہے۔”

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read