آئی پی ایل میں اپنی طوفانی بلے بازی سے پہچان بنانے والے ہندوستانی آل راونڈرآشوتوش شرما اب انگلینڈ کی سرزمین پربھی اپنا دم دکھاتے ہوئے نظرآئیں گے۔ دہلی کیپٹلس کے اس اسٹارکھلاڑی کوانگلش کاونٹی کلب ہیمپ شائرنے ونڈے کپ کے لئے اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ کلب نے پیر یعنی 20 جولائی کو اس کا باضابطہ اعلان کیا۔ 27 سال کے آشوتوش شرما گزشتہ دوآئی پی ایل سیزن میں دہلی کیپٹلس کے لئے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ دہلی کیپٹلس اورہیمپ شائردونوں کا مالکانہ حق جی ایم آرگروپ کے پاس ہے، ایسے میں یہ معاہدہ دونوں فریق کے لئے اہم مانا جا رہا ہے۔ آشوتوش ایک طوفانی بلے بازی آل راونڈرہیں۔ انہوں نے گزشتہ دوآئی پی ایل سیزن میں دہلی کیپٹلس کے لئے 375 سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ اس دوران ان کا بلے بازی اوسط 31.25 اوراسٹرائیک ریٹ 170 کا رہا، جس نے انہیں لیگ کے سب سے خطرناک فنیشروں میں شامل کردیا۔
11 گیندوں میں نصف سنچری لگانے کا ریکارڈ
آشوتوش کے نام ہندوستانی ٹی-20 کرکٹ کا ایک خاص ریکارڈ بھی درج ہے۔ انہوں نے 2023 کے سید مشتاق علی ٹرافی میں ریلوے کی طرف سے اروناچل پردیش کے خلاف صرف 11 گیندوں میں نصف سنچری لگاکرکسی ہندوستانی بلے باز کے ذریعہ سب سے تیز ٹی-20 نصف سنچری کا ریکارڈ بنایا تھا۔
ہیمپ شائر کے کرکٹ کے ڈائریکٹرگائلس نے آشوتوش کے جڑنے پرخوشی ظاہرکی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ونڈے کپ کے لئے آشوتوش کوٹیم میں شامل کرکے بے حد خوش ہیں۔ وہ شاندارامکانات والے کھلاڑی ہیں اورحال کے سالوں میں دہلی کیپٹلس کے لئے آئی پی ایل میں بہترین کارکردگی کرچکے ہیں۔ انہیں بڑے اسٹیج پرکھیلنے کا تجربہ ہے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ ہیمپ شائرکی جرسی میں بھی اپنی چھاپ چھوڑیں گے اورٹیم کوگزشتہ سیزن سے ایک قدم آگے لے جانے میں مدد کریں گے۔
لسٹ-اے کرکٹ میں 21 میچوں کا تجربہ
آشوتوش کے گھریلوکیریئرپراگرنظرڈالیں توانہوں نے لسٹ اے کرکٹ میں 21 میچوں میں 458 رن بنائے ہیں۔ انہوں نے 2017 میں مدھیہ پردیش سے اپنے گھریلوکیریئرکی شروعات کی تھی اوراب تک تینوں فارمیٹ کوملاکر91 مقابلے کھیل چکے ہیں۔ فی الحال وہ گھریلوکرکٹ میں ریلوے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ آئی پی ایل میں آشوتوش کے سفرکی شروعات پنجاب کنگس سے ہوئی تھی۔ انہوں نے امپیکٹ پلیئرکے طورپراپنا ڈیبیوکرتے ہوئے 17 گیندوں میں 31 رنوں کی تیزاننگ کھیلی تھی۔ اس کے بعد آئی پی ایل 2025 کی نیلامی سے پہلے دہلی کیپٹلس نے انہیں 3.80 کروڑروپئے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ اب انگلینڈ کے گھریلو ونڈے ٹورنا منٹ میں شاندار کارکردگی کرکے وہ انٹرنیشنل لیول پراپنی دعویداری اورمضبوط کرنے کی کوشش کریں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


