ہندوستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ونڈے میچ بدھ کے روزرائے پورمیں کھیلا جانا ہے۔ اس سے پہلے منگل کے روزدنیائے کرکٹ سے ایک مایوس کن خبرآئی۔ انگلینڈ کے سابق کرکٹررابن اسمتھ نے 62 سال کی عمرمیں دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ ان کی موت ان کے اپارٹمنٹ میں ہوئی۔ حالانکہ ابھی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
رابن اسمتھ کی فیملی نے ان کی موت کی خبرکی تصدیق کی۔ وہ 1992 ورلڈ کپ کی رنراپ ٹیم کا حصہ تھے۔ انگلینڈ کرکٹ نے اسمتھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا، “انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ میں ہرکوئی رابن اسمتھ کی موت کی خبرسن کربہت مایوس ہے۔ انگلینڈ اورہیمپ شائرکے ایک عظیم کھلاڑی۔ ریسٹ اِن پیس۔”
Everyone at the England & Wales Cricket Board is deeply saddened to hear of the passing of Robin Smith.
An England and Hampshire legend.
Rest in peace, Judge ❤
— England Cricket (@englandcricket) December 2, 2025
رابن اسمتھ کی اچانک موت سے دنیائے کرکٹ میں ماتم کا ماحول
انگلش میڈیا کے مطابق، رابن اسمتھ کی موت ان کے اپارٹمنٹ میں ہوئی۔ ابھی جوخبرسامنے آئی ہے، اس کے مطابق وہ بیمار نہیں تھے۔ ان کی اچانک ہوئی موت سے سبھی حیران اور صدمے میں ہیں۔ ابھی موت کی وجہ نہیں معلوم ہوسکی ہے۔ رابن اسمتھ نے 1988 کے درمیان کل 133 انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں، جن میں ساڑھے 6 ہزارسے زیادہ رن بنائے ہیں۔ وہ ایک بڑے بلے باز مانے جاتے ہیں، جنہوں نے اپنے بین الاقوامی کیریئرمیں 13 سنچری اور43 نصف سنچری لگائی۔
RIP Judge … My hero x
— Michael Vaughan (@MichaelVaughan) December 2, 2025
ٹسٹ اور ونڈے میں بنایا یہ بڑا ریکارڈ
رابن اسمتھ نے انگلینڈ کے لئے 62 ٹسٹ میچوں کی 112 اننگوں میں 4236 رن بنائے۔ ان کا ٹسٹ میں سب سے بڑا اسکور 175 رن تھا۔ ٹسٹ میں انہوں نے 9 سنچری اور 28 نصف سنچریاں لگائیں۔ رابن اسمتھ نے 71 ونڈے انٹرنیشنل میچوں میں 2419 رن بنائے۔ اس فارمیٹ میں انہوں نے 4 سنچری اور 15 نصف سنچری لگائی۔ ونڈے میں رابن اسمتھ کا سب سے بڑا اسکور 167 رنوں کا ہے۔ ان کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ وہ کتنے عظیم بلے باز تھے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


