ہندوستانی بلے بازوں نے کولکتہ میں پہلے ٹیسٹ میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 124 کے ہدف کا تعاقب کرنے کے باوجود 30 رنز سے ہار گئے۔ ٹیمبا باوما نے اپنی کپتانی میں کبھی نہ ہارنے والا ریکارڈ برقرار رکھا ہے، اس حقیقت کے باوجود کہ آج صبح ایسا لگتا تھا کہ ٹیم انڈیا آسانی سے میچ جیت لے گی۔ ٹیم انڈیا کو پہلی اننگز میں 30 رن کی برتری حاصل تھی ،جب کہ دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ نے 91 رن پر 7 وکٹ گنوا دیئے۔ آج جب میچ شروع ہوا تو جنوبی افریقہ کو صرف 63 رنز کی برتری حاصل تھی۔ کپتان ٹیمبا باوما نے کوربن بوش کے ساتھ مل کر 44 رنز جوڑ کر برتری 100 سے آگے لے گئی۔ باووما میچ میں نصف سنچری بنانے والے واحد بلے باز تھے، وہ 55 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جب جنوبی افریقہ دوسری اننگز میں 153 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
ہندوستان کا 124 کا ہدف کوئی بڑا نہیں تھا ،لیکن دوسری اننگز کا آغاز تباہ کن رہا۔ مارکو جانسن نے پہلے اوور میں یشسوی جیسوال کو صفر پر اور پھر تیسرے اوور میں کے ایل راہل کو 1 رن پر آؤٹ کیا۔ واشنگٹن سندر نے ایک سرے کو تھامے رکھا، لیکن دوسرے سرے پر کسی نے اس کا ساتھ نہیں دیا۔ دھرو جورل 13، اور رشبھ پنت 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہندوستان کو رویندرا جدیجا کی صورت میں پانچویں وکٹ گرا، اس وقت اسکور 64 تھا۔
واشنگٹن سندر کی جدوجہد بھی 31ویں اوور میں اس وقت ختم ہو گئی، جب وہ ایڈن مارکرم کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ واشنگٹن سندر نے 31 رنز بنائے، جو اننگز کا سب سے بڑا سکور تھا۔ اکشر پٹیل نے آخر کار تیز انداز میں کھیلنے کی کوشش کی، لیکن اسی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 17 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



