Bharat Express DD Free Dish

CSK Vs RR: مہندر سنگھ دھونی کے بغیر چنئی سپر کنگز، کیا راجستھان رائلز مارے گا بازی؟ جانیے مکمل ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ

آئی پی ایل 2026 میں آج گوہاٹی میں راجستھان رائلز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان مقابلہ، ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ، ممکنہ پلیئنگ الیون اور کس ٹیم کا پلڑا بھاری، جانیے۔

آئی پی ایل کے 19ویں سیزن میں اتوار (29 مارچ) کو ایک چونکا دینے والی صورتحال دیکھنے کو ملی، جب ممبئی انڈینز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اسی کے ساتھ ممبئی نے 14 سال بعد سیزن کا پہلا میچ جیتا ہے۔ اس سے پہلے ممبئی نے آخری بار آئی پی ایل 2012 میں سیزن کا پہلا میچ جیتا تھا۔ تاہم آج (30 مارچ) ہونے والے مقابلے پر بھی سب کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں۔ گوہاٹی کے برساپارا اسٹیڈیم میں آئی پی ایل 2026 کا تیسرا میچ راجستھان رائلز اور چنئی سپر کنگز (RR vs CSK) کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس میچ کو لے کر دو اہم باتیں سب سے زیادہ زیر بحث ہیں۔ پہلی، یہ میچ مہندر سنگھ دھونی کے بغیر کھیلا جائے گا اور دوسری، دونوں ٹیموں کے دو اہم کھلاڑی اپنی سابق فرنچائز کے خلاف کھیلیں گے۔

جذباتی ہوگا مقابلہ

پیر (30 مارچ) کو ہونے والے اس میچ میں راجستھان رائلز اور چنئی سپر کنگز کے سابق کھلاڑی ایک دوسرے کے سامنے نظر آئیں گے۔ RR سے ایک دہائی سے زیادہ پرانا تعلق رکھنے والے سنجو سیمسن آج چنئی سپر کنگز کے ساتھ اپنی سابق ٹیم کے خلاف کھیلیں گے۔ سنجو کے لیے یہ مقابلہ کافی جذباتی ہونے والا ہے۔ وہیں رویندر جڈیجا نے بھی CSK کے لیے تقریباً 12 سیزن تک مسلسل کارکردگی دکھائی ہے اور آج انہیں اپنی پرانی ٹیم کے خلاف کھیلنا ہوگا۔

دھونی نہیں کھیلیں گے میچ

‘کپتان کول’ کے نام سے مشہور مہندر سنگھ دھونی اپنی ٹیم چنئی سپر کنگز کے لیے آئی پی ایل کے ابتدائی میچ نہیں کھیلیں گے۔ اس کی تصدیق ٹیم مینجمنٹ نے ہفتہ (28 مارچ) کو ایک پوسٹ کے ذریعے کی، جس میں بتایا گیا کہ وہ پٹھوں میں کھنچاؤ کے باعث ری ہیب سے گزر رہے ہیں۔ اسی لیے دھونی آئی پی ایل 2026 کے ابتدائی دو ہفتوں میں میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

RR vs CSK ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ

راجستھان رائلز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان آئی پی ایل میں ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ کی بات کریں تو دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کو سخت مقابلہ دیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آئی پی ایل تاریخ میں کل 31 میچ کھیلے گئے ہیں، جن میں 15 میچ راجستھان نے جبکہ 16 مقابلے چنئی سپر کنگز نے جیتے ہیں۔ تاہم گزشتہ سیزن میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو مقابلے ہوئے تھے اور دونوں میں راجستھان کو کامیابی ملی تھی۔ چنئی سپر کنگز اب تک پانچ بار (2010، 2011، 2018، 2021، 2023) آئی پی ایل کا خطاب جیت چکی ہے، لیکن گزشتہ سیزن میں ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں آخری یعنی دسویں نمبر پر رہی۔ دوسری طرف راجستھان رائلز نے اب تک ایک بار ٹرافی جیتی ہے، مگر ان کا پچھلا سیزن بھی خاص نہیں رہا اور ٹیم نویں مقام پر ختم ہوئی۔

دونوں ٹیموں کی ممکنہ پلیئنگ الیون

راجستھان رائلز (RR Playing 11): ویبھ سُریہ ونشی، یشسوی جیسوال، دھرو جوریل، شمرون ہیٹمائر، ریان پراگ (کپتان)، رویندر جڈیجا، داسن شناکا، جوفرا آرچر، روی بشنوئی، ناندرے برگر، سندیپ شرما

چنئی سپر کنگز (CSK Playing 11): رتوراج گائیکواڑ، سنجو سیمسن، آیوش مہاترے، ارویل پٹیل، شیوم دوبے، کارتک شرما، نور احمد، خلیل احمد، میٹ ہنری اور انشُل کمبوج۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read