تیز گیند باز ارش دیپ سنگھ نے آخری اوور میں مسلسل 2 وکٹ لے کر ممبئی سے جیت چھین لی۔ (AP)
تیز گیند باز ارش دیپ سنگھ کے مسلسل دو گیندوں پر 2 وکٹ کی مدد سے پنجاب کنگس نے دلچسپ مقابلے میں ممبئی انڈینس کو 13 رنوں سے شکست دے کر آئی پی ایل 2023 میں اپنی چوتھی جیت درج کی۔ پنجاب کی طرف سے رکھے گئے 215 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ممبئی انڈینس ٹیم سوریہ کمار یادو اور کیمرن گرین کی نصف سنچری کی باوجود جیت درج نہیں کرسکی اور 6 وکٹ پر 201 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری ممبئی انڈینس ٹیم سوریہ کمار یادو اور کیمرن گرین کی نصف سنچری کے باوجود جیت درج نہیں کرسکی اور 6 وکٹ کے نقصان پر 201 رن ہی بناسکی۔
آخری اوور میں ممبئی کو جیت کے لئے 16 رن چاہئے تھے۔ ارش دیپ نے میچ کے آخری اوور کی پہلی گیند پر ایک رن دیا۔ اس کے بعد دوسری گیند پر کوئی رن نہیں بنا، تیسری گیند پرتلک ورما اور چوتھی گیند پر نیہل وڈھیرا آوٹ ہوئے۔ پانچویں گیند پر کوئی رن نہیں بنا جبکہ آخری گیند پر جوفرا آرچر نے سنگل لیا۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




