Bharat Express DD Free Dish

IND vs PAK Asia Cup 2025: ایشیا کپ جیت کے بعد سوریاکمار یادو کا بڑااعلان — تمام میچوں کی فیس بھارتی فوج اور پہلگام کے متاثرین کے نام 

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سوریا کمار یادو نے کہا: میں اس ٹورنامنٹ کے تمام میچز کی اپنی فیس بھارتی فوج کو وقف کرنا چاہتا ہوں۔ان کے ساتھ موجود اوپنر ابھیشیک شرما نے بھی اس فیصلے کی تائید کی۔

گزشتہ روز، اتوار 28 ستمبر 2025 کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل دبئی میں کھیلا گیا، جس میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فتح کے بعد ایک غیرمعمولی واقعہ پیش آیا، جب بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (ACC) کے صدر اور پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا۔ محسن نقوی کافی دیر تک اسٹیج پر بھارتی ٹیم کا انتظار کرتے دکھائی دیے، مگر ٹیم اسٹیج پر نہیں گئی۔

ایشیا کپ جیتنے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو نے ایک جذباتی اور قابل فخر قدم اٹھایا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران حاصل ہونے والی اپنی پوری میچ فیس بھارتی فوج کو کے نام کی۔
ان کے اس فیصلے نے نہ صرف بھارتی شائقین بلکہ دنیا بھر کے کرکٹ فینز کے دل جیت لیے۔ سوریا نے کہا کہ یہ جیت صرف میدان کی نہیں، بلکہ اُن سپاہیوں کے نام ہے ،جو ملک کی حفاظت کے لیے ہر لمحہ تیار رہتے ہیں۔یہ جذبہ نہ صرف کھیل میں، بلکہ قوم کے لیے جذبۂ قربانی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

بھارتی فوج کے لیے خصوصی پیغام

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سوریا کمار یادو نے کہا: میں اس ٹورنامنٹ کے تمام میچز کی اپنی فیس بھارتی فوج کو وقف کرنا چاہتا ہوں۔ان کے ساتھ موجود اوپنر ابھیشیک شرما نے بھی اس فیصلے کی تائید کی۔

ٹرافی نہ لینے پر مؤقف واضح کیا

سوریا کمار یادو نے مزید کہا: ہم نے بطور ٹیم یہ فیصلہ کیا کہ ہم ٹرافی نہیں لیں گے۔ یہ بات کسی نے کھل کر نہیں کہی، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ جو ٹیم ٹورنامنٹ جیتتی ہے، ٹرافی اسی کا حق ہے۔

انہوں نے مزید کہا: میں نے اپنی زندگی میں کبھی ایسا نہیں دیکھا کہ چیمپیئن ٹیم کو ٹرافی نہ دی جائے۔ یہ جیت سخت محنت سے حاصل ہوئی ہے اور ہمیں لگتا ہے کہ ہم اس کے مکمل حقدار ہیں۔

ایوارڈ تقریب میں تاخیر اور تنازع

بھارت کی جیت کے بعد پوسٹ میچ پرزینٹیشن تقریب میں ایک گھنٹے کی تاخیر ہوئی، جس سے الجھن کی کیفیت پیدا ہو گئی۔ جب تقریب شروع ہوئی، تو بھارتی ٹیم نے واضح طور پر ٹرافی لینے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق، بھارتی ٹیم نے پہلے ہی مطلع کر دیا تھا کہ اگر محسن نقوی ٹرافی پیش کریں گے، تو ٹیم ٹرافی نہیں لے گی۔ بعد میں ACC کے حکام نے یہ بات محسن نقوی کو بتائی، مگر وہ پھر بھی اسٹیج پر آ گئے اور بھارتی ٹیم کا انتظار کرتے رہے۔ اسی دوران منتظمین نے خاموشی سے ٹرافی اسٹیج سے ہٹا دی۔

BCCI کی جانب سے انعامی رقم کا اعلان

بھارت کی شاندار جیت کے بعد بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) نے اعلان کیا کہ ٹیم کو 21 کروڑ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔

BCCI کے سیکریٹری نے کہا: ہماری ٹیم نے جو کارکردگی دکھائی، اس پر ہمیں بے حد فخر ہے۔ ایک ہی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو تین بار ہرانا معمولی بات نہیں۔ جس طرح ہماری مسلح افواج سرحد پر اپنا فرض ادا کرتی ہیں، ویسا ہی کام بھارتی ٹیم نے دبئی میں کر دکھایا۔ یہ لمحہ واقعی فخر کا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read