Bharat Express

جموں میں لینڈسلائیڈنگ حادثے سے ماں اور بیٹی کی موت

جموں میں لینڈ سلائیڈنگ سے ماں اور بیٹی ہلاک

حکام نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں ایک خاتون اور اس کی نابالغ بیٹی کی آج مٹی کے تودے گرنے کے بعد ان کے مکان کی زد میں آنے سے موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ ڈی کے جی روڈ پر بفلیاز کے ڈونر علاقے میں صبح تقریباً 5.50 بجے پیش آیا۔

ہندوستانی فوج کی 48 راشٹریہ رائفلز اور پولیس نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

حکام کے مطابق پتھر لگنے سے مکان کو کافی نقصان پہنچا اور چار زخمیوں کو سورنکوٹ کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ نسیم اختر (35) اور اس کی بیٹی روبینہ کوثر (12) زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

نسیم کا شوہر محمد لطیف (40) تشویشناک حالت میں راجوری کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لطیف  کا بیٹا بشارت ٹھیک ہو رہا ہے۔

 

Also Read