Bharat Express DD Free Dish

Yamunapar MWA/RWA Foundation: یمنا پار ایم ڈبلیو اے/آر ڈبلیو اے فاؤنڈیشن نے ایڈیشنل میونسپل کمشنر کو دیا شاندار الوداعیہ

یمنا پار ایم ڈبلیو اے/آر ڈبلیو اے فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) نے ایڈیشن میونسپل کمشنر امت شرما کے لیے ایک شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔

یمنا پار ایم ڈبلیو اے/آر ڈبلیو اے فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) نے ایڈیشن میونسپل کمشنر امت شرما کے لیے ایک شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔ یہ الوداعی تقریب رام نگر میں واقع آر ڈبلیو اے کے دفتر میں دھوم دھام سےمنعقد کی گئی، جس میں یمنا پار کے تمام آر ڈبلیو اے اور ایم ڈبلیو اے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس یادگار تقریب میں تمام لوگوں نے امت شرما کے کام کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔ پروگرام کی صدارت مانسروور پارک پولیس اسٹیشن انچارج مسٹر ایشور سنگھ اور ڈاکٹر پرمود شرما نے کی۔ وہیں فاؤنڈیشن کے بانی چیئرمین دیپک شرما، صدر اور سابق کارپوریشن کونسلر مسٹر انل گوتم، جنرل سیکریٹری دیویندر پال شرما اور نائب صدر آنند تیواری نے امت شرما کو شال اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کا اعزاز کیا۔

فاؤنڈیشن کے صدر نے کہا-دلوں پر راج کرتے ہیں امت شرما

فاؤنڈیشن کے چیئرمین دیپک شرما نے صاحب اعزاز امت شرما کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’افسران آتے ہیں اور اپنی مدت پوری کر کے چلے جاتے ہیں، لیکن بہ کم ایسے افسر ہوتے ہیں جوجانے کے بعد بھی لوگوں کے دلوں پر راج کرتے رہتے ہیں۔ ایسی ہی ایک افسر امت شرما بھی ہیں، دہلی میونسپل کارپوریشن میں کام کرتے ہوئے کبھی کبھی عام آدمی کے لیے کام کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ان کی ایماندارانہ اور غیر جانبدارانہ شبیہہ کی وجہ سے پورے آر ڈبلیو اے نے ہمیشہ ان کے کام کی تعریف کی ہے اور آج بھی ان کے کام کی تعریف کرتے ہوئے ان کی لمبی اور خوش حال زندگی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔‘‘

اس موقع پر فاؤنڈیشن اور رام نگر آر ڈبلیو اے کے تمام عہدیداران یعنی روی پنڈت، سبھاش سبھروال، ڈاکٹر پروین گرگ، امت پچوری، شرد گپتا، انکت بتـا، دیوی ٹھاکر، پرمود شرما، ستیہ پنڈت، شیام سندر بنسل اور گورو سونی وغیرہ موجود تھے۔ اس پروگرام میں شرکت کے لیے فاؤنڈیشن کے چیئرمین دیپک شرما اور جنرل سکریٹری دیویندر شرما نے جے کشن گپتا، (صدر آر ڈبلیو اے چندرلوک)، مکیش ٹانک (کنوینر یموناپار (RWA) برتھ ڈے گروپ اور صدر جن سیوا (RWA) اشوک نگر)، بِنّی ورما (منڈولی روڈ مارکیٹ کی صدر)، ڈاکٹر فہیم بیگ (جنرل سیکریٹری آر ڈبلیو اے جعفرآباد)، جگ موہن شرما (صدر، بینک کالونی آر ڈبیلو اے)، سنجیو شرما (صدر، گورکھ پارک آر ڈبلیو اے)، این ایل نگم (صدر، امر کالونی آر ڈبلیو اے)، مہاراج سنگھ (صدر آر ڈبلیو اے)، پرشو رام ٹھاکر (صدر، برہمن پوری آر ڈبلیو اے)، آر بی یادو (جنر سیکریٹری، سلیم پور آر ڈبلیو اے)، جتیندر چودھری اور نیتو کانگڑا کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read