Bharat Express

Two houses collapse in Mainpuri: اترپردیش کے مین پوری میں شدید بارش کی وجہ سے گرے دو مکان، پانچ افراد کی گئی جان

مقامی باشندے سنیل کمار نے کہا، ’’مجھے صبح چھ بجے اس واقعہ کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملنے پر میں موقع پر پہنچا تو دیکھا کہ دو افراد دبے ہوئے ہیں۔ اس میں بچے بھی شامل تھے جنہیں نکال لیا گیا۔ اس نے خود ان دونوں بچوں کو اپنے سامنے نکالا تھا، تب تک دونوں کی موت ہوچکی تھی۔‘‘

مین پوری میں شدید بارش کی وجہ سے گرے دو مکان

مین پوری: اتر پردیش کے مین پوری ضلع میں جمعرات کے روز شدید بارش کی وجہ سے دو مختلف مقامات پر مکانات گرنے سے کل پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ یہ حادثات مین پوری کے کوروالی اور بھوگاؤں میں پیش آئے۔ تحصیل کوروالی میں دیوار گرنے سے خاتون اور نوجوان ہلاک ہوگئے۔ تحصیل بھوگاؤں میں دو معصوم بچوں اور ایک نوجوان کی دب کر موت ہو گئی۔ پولیس نے پانچوں لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

لواحقین کو 5 لاکھ روپے کا معاوضہ

اے ڈی ایم رام جی مشرا نے کہا، ’’ضلع سے موصولہ اطلاع کے مطابق، تحصیل کوروالی میں ایک اطلاع ملی، جہاں دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ ان میں ایک خاتون اور ایک نوجوان شامل ہیں۔ اسی طرح تحصیل بھوگاؤں میں تین افراد کی موت ہوئی جن میں دو بچے اور ایک نوجوان شامل ہے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے کی رقم دی جائے گی۔

مقامی باشندہ سنیل کمار نے کیا کہا؟

مقامی باشندے سنیل کمار نے کہا، ’’مجھے صبح چھ بجے اس واقعہ کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملنے پر میں موقع پر پہنچا تو دیکھا کہ دو افراد دبے ہوئے ہیں۔ اس میں بچے بھی شامل تھے جنہیں نکال لیا گیا۔ اس نے خود ان دونوں بچوں کو اپنے سامنے نکالا تھا، تب تک دونوں کی موت ہوچکی تھی۔‘‘

تینوں افراد کی موقع پر ہی موت

اس نے کہا، ’’مٹی کی دیوار پر چھپر پڑا تھا۔ دیوار پہلے گری۔ جس کے بعد چھت گر گئی جس کے نیچے دونوں کی موت ہو گئی۔ بارش کی وجہ سے یہ دیوار گر گئی۔ مکان کے ملبے تلے دبے تینوں افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

مرنے والوں کے گھروں میں سوگ کی لہر

حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے گھروں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سب کا رو رو کر برا حال ہے۔ خیر خواہ مرنے والوں کے اہل خانہ کو تسلی دے رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔