Bharat Express DD Free Dish

Hyderabad: حکیم پیٹ ایئربیس پر سولجراتھن وجے رن کا انعقاد، بھارت ایکسپریس کے چئیرمین اوپیندر رائے بطور مہمان شریک

اس تقریب میں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین ، ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اوپیندر رائے کی اہم حصہ داری

Upendra Rai

حیدرآباد کے سکندرآباد میں واقع حکیم پیٹ ایئرفورس اسٹیشن (Hakimpet Air Force Station)میں آج سولجراتھن وجے رن کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس میراتھن کے انعقاد کا مقصد جنگ میں شہید ہونے والے فوجیوں کے پریواروں کے لیے فنڈ جمع کرنا ہے۔

اس پروگرا م کی اسپانسر شپ گیل نے کی ہے۔ اس میراتھن کے انعقاد کا مقصد جنگ میں شہید ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ کے   لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے۔ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر انچیف
اوپیندر رائے(Upendra Rai) نےسولجراتھن وجے رن میں بطور مہمان خصوصی کے طور پرشرکت کی۔

ملک بھر میں 176 مقامات پر ایک ساتھ سولجراتھن وجے رن کا انعقاد کیا گیا۔ یہ میراتھن 21 کلومیٹر، 10 کلومیٹر اور 5 کلومیٹر کے مختلف زمرہ میں منعقد کی گئی، جس میں مختلف عمر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اس میراتھن کے انعقاد کا بنیادی مقصد جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے۔ اس تقریب میں اب تک تقریباً 33 لاکھ روپے جمع ہو چکے ہیں۔

ٹرینرہوائی جہاز کی باریکیوں کو سمجھا

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور چیف ایڈیٹر اوپیندر رائے نے اس تقریب میں تعاون کیا ہے۔ مرکزی وزیر وی کے سنگھ(Vijay Kumar Singh)، گیل انڈیا کے سی ایم ڈی سندیپ سنگھ اور جنرل سدانہ بھی اس پروگرام میں موجود تھے۔ اس  اس دوران اوپیندر رائے نے ٹرینر ہوائی جہاز کرن مارک-1 الفا کی باریکیوں کو بھی سمجھا۔

 

-بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read