Bharat Express DD Free Dish

Tragic Road Accident in Ghazipur: یوپی کےغازی پور میں المناک سڑک حادثہ، دو ماہ کی بچی سمیت تین افراد ہلاک

عینی شاہدین کے مطابق ٹکر لگنے کے بعد موٹر سائیکل پر سوار تمام افراد سڑک پر جا گرے۔ بس کی رفتار بہت زیادہ ہونے کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور سڑک پر گری ہوئی کاجل گیری اور ریتو دیوی کو کچلتا ہوا آگے نکل گیا۔

غازی پور: اتر پردیش کے ضلع غازی پور کے سیدپور کوتوالی علاقے میں واقع شریف پور ہائی وے انڈر پاس کے نیچے اتوار کے روز ایک ہولناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو خواتین اور دو ماہ کی ایک معصوم بچی موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔ حادثے میں بچی کا اور ایک سالہ بچی زخمی ہو گئے۔

گھر واپسی کے دوران پیش آیا حادثہ

اطلاعات کے مطابق مرزا پور ضلع کے ادل ہاٹ تھانہ علاقے کے شاہ پور گاؤں کے رہائشی پرتیک گیری اپنی بیوی کاجل گیری، دو ماہ کی بیٹی شیجل، ایک سالہ بیٹی شریا اور بھابھی ریتو دیوی کے ساتھ اعظم گڑھ سے اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔ اہل خانہ سید پور کے شریف پور ہائی وے انڈر پاس کے نیچے پہنچے ہی تھے کہ پیچھے سے آ رہی تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

خواتین اور معصوم بچی بس تلے کچل گئیں

عینی شاہدین کے مطابق ٹکر لگنے کے بعد موٹر سائیکل پر سوار تمام افراد سڑک پر جا گرے۔ بس کی رفتار بہت زیادہ ہونے کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور سڑک پر گری ہوئی کاجل گیری اور ریتو دیوی کو کچلتا ہوا آگے نکل گیا۔ اس حادثے میں کاجل کی گود میں موجود دو ماہ کی معصوم شیجل بھی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

حادثے میں باپ اور ایک سالہ بچی زخمی

حادثے میں پرتیک گیری اور ان کی ایک سالہ بیٹی شریا زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر سیدپور کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ناکہ بندی کرکے بس کو کوتوالی کے قریب روک لیا۔ پولیس نے بس کو اپنی تحویل میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس نے شروع کی قانونی کارروائی

شہری پولیس سپرنٹنڈنٹ راکیش کمار مشرا نے بتایا کہ بس کی زد میں آنے سے موٹر سائیکل سوار دو خواتین اور دو ماہ کی ایک بچی کی موت ہوئی ہے۔ تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ بس اور ڈرائیور کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read